سری نگر: جموںو کشمیر کے جنوبی ضلع اننت ناگ کے ڈکسم علاقے میں اتوار اعلیٰ الصبح ایک مکان گر جانے کی وجہ سے باپ بیٹے سمیت تین افراد ہلاک ہو گئے جبکہ ایک شخص زخمی ہو گیا۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ کوکر ناگ کے ڈکسم علاقے میں اتوار اعلیٰ الصبح ایک کچا مکان (کوٹھا) اچانک زمین بوس ہو گیا جس وجہ سے مکان مالک سمیت چار افراد ملبے کے نیچے دب گئے۔ House Collapsed in Kokernag
معلوم ہوا ہے کہ آس پاس رہائش پذیر لوگوں نے فوری طورپر ریسکیو آپریشن شروع کیا جس دوران ملبے کے نیچے دبے چار افراد کو فوری طورپر نزدیکی ہسپتال پہنچایا گیا تاہم وہاں پر تعینات ڈاکٹروں نے تین کو مردہ قرار دیا۔