اننت ناگ:ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کشمیر Director OF Health Kashmir کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ فوٹ ہینڈ اینڈ ماؤتھ بیماری سے گھبرانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کشمیر ڈاکٹر مشتاق احمد راتھر نے کہا کہ یہ انفیکشن معمولی ہے اور اس بیماری سے خوف زدہ یا پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ انہوں نے اپنے اننت ناگ دورے کے بعد ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس انفیکشن سے بچنے کے لیے احتیاط سے کام لینے کی ضرورت ہے تاکہ اسے دیگر بچوں میں پھیلنے سے روکا جاسکے۔ There is no Need to Panic about Foot Hand and Mouth Diseases
Foot Hand and Mouth Diseases ہاتھ پیر اور منہ کے امراض سے بچاؤ کے لیے صفائی ضروری
فوٹ ہینڈ اینڈ ماؤتھ ڈیسیز جیسے انفیکشن سے بچنے کے لیے احتیاط سے کام لینے کی ضرورت ہے تاکہ اسے دیگر بچوں میں پھیلنے سے روکا جاسکے۔ اس بیماری کو بچوں میں پھیلاؤ سے روکنے کے لیے صفائی ستھرائی کا خاص دھیان رکھنا ضروری ہوگا۔ no Need to Panic about Foot Hand and Mouth Disease
یہ بھی پڑھیں:
Foot Hand and Mouth Disease فوٹ ہینڈ اینڈ ماؤتھ ڈیسیز سے گھبرانے کی کوئی ضرورت نہیں، ڈائریکٹر ہیلتھ کشمیر
اس سلسلہ میں انہوں نے مزید کہا کہ اس بیماری کو بچوں میں پھیلاؤ سے روکنے کے لیے صفائی ستھرائی کا خاص دھیان رکھنا ہوگا اور اس کے علاوہ متاثرہ بچوں کو علاحدہ رکھا جانا چاہیے، ایسی صورت میں یہ انفیکشن مزید نہیں پھیل نہیں سکتا ہے۔ ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز نے کہا کہ ہاتھ، پاؤں اور منہ کی یہ بیماری صرف سرینگر کے ایک نجی اسکول کے چند بچوں میں پائی گئی ہے۔ باقی اسکولوں میں ایسی کسی قسم کی بیماری بچوں میں نہیں دیکھی گئی۔