اردو

urdu

اننت ناگ میں نقب زنی کی وارداتیں

ریاست جموں و کشمیر کے ضلع اننت میں گزشتہ کئی روز سے نقب زنی کی کئی وارداتوں میں دکانداروں کو لوٹ لیا گیا ہے۔

By

Published : Jun 24, 2019, 5:15 PM IST

Published : Jun 24, 2019, 5:15 PM IST

اننت ناگ میں نقب زنی کی وارداتیں

واقعہ مہندی کدل کوٹ روڈ مارکیٹ کا ہے۔ یہاں نقب زنوں نے گزشتہ رات خورشید احمد نامی ایک دکاندار کے دکان کا تالا توڑ کر چوری کی واردات انجام دی۔ چوروں نے ان کی دکان سے تقریبا ڈھیڑ لاکھ روپے لوٹ لیے۔

اننت ناگ میں نقب زنی کی وارداتیں

دکانداروں کا کہنا ہے کہ گزشتہ دو ماہ کے دوران اس مارکیٹ میں کئی دکانوں میں چوری کی گئی ہے۔

دکانداروں نے نقب زنی کی بڑھتی واردات پر تشویش کا اظہار کیا۔ دکانداروں کا کہنا ہے کہ انہوں نے اس بارے میں کئی بار پولیس کو اطلاع دی لیکن پولیس اس معاملے میں سنجیدہ نہیں ہے۔

دکانداروں کا کہنا ہے کہ مارکیٹ کے قریب پولیس تھانہ ہونے کے باوجود نقب زنی کی وارداتیں ہو رہی ہیں۔ انہوں نے پولیس انتظامیہ سے اس معاملے میں مداخلت کرنے کی پُر زور اپیل کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details