اردو

urdu

ETV Bharat / city

Unavailability of Drinking Water: پینے کے پانی کی عدم دستیابی سے تھرناڈن گجربستی کی عوام پریشان - گجر بستی کی عوام کا مطالبہ

مقامی لوگوں کے مطابق کئی بار انہوں نے اپنی اس دیرینہ مطالبات کو محکمہ جل شکتی کی نوٹس میں لایا، تاہم آج تک ان کی فریاد کسی نے نہیں سنی۔ مقامی لوگوں نے انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ ان کے علاقے میں جلد از جلد پینے کے پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے، تاکہ ان کی پریشانی کا ازالہ ممکن ہوسکے۔ Unavailability of Drinking Water

Unavailability of Drinking Water
پینے کے پانی کی عدم دستیابی سے تھرناڈن گجربستی کی عوام پریشان

By

Published : Mar 14, 2022, 6:05 PM IST

جموں وکشمیر کے ضلع اننت ناگ کے بجبہاڑہ میں قائم تھرناڈن نامی علاقے میں بنیادی سہولیات کا کافی فقدان Significant Lack of Basic Amenities پایا جا رہا ہے۔ مذکورہ علاقہ میں زیادہ تر پہاڑی لوگ رہائش پذیر ہیں، جبکہ علاقے کے لوگوں کو پانی حاصل کرنے کے لیے کافی تگ و دو کرنی پڑتی ہے۔

پینے کے پانی کی عدم دستیابی سے تھرناڈن گجربستی کی عوام پریشان

علاقے کی کثیر آبادی کو پانی حاصل کرنے کے لیے تقریباً 5 کلو میٹر کی مسافت طے کرنی پڑتی ہے، جس کے لیے لوگ گدھوں اور گھوڑں پر پانی کے ڈرم لاد کر اپنے گھروں کو لے جاتے ہیں۔ Unavailability of Drinking Water

جبکہ مقامی خواتین میلوں کا سفر طے کرکے اپنے گھروں تک پانی لاتی ہیں۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ پینے کے پانی کی سہولیات میسر نہ ہونے سے ان کے بچے اکثر وبیشتر اسکول دیر سے جاتے ہیں، جبکہ گرمی کے ایام میں بچے کئی بار اسکولوں میں پانی کی عدم دستیابی کی وجہ سے بے ہوش ہو جاتے ہیں۔

مزید پڑھیں:Villagers in Shalgam Demand School Upgrade: محکمۂ تعلیم کی لاپرواہی کے سبب بچوں کو تعلیم حاصل کرنے میں مشکلات

مقامی لوگوں کے مطابق کئی بار انہوں نے اپنی اس دیرینہ مطالبات کو محکمہ جل شکتی کی نوٹس میں لایا، تاہم آج تک ان کی فریاد کسی نے نہیں سنی۔ مقامی لوگوں نے انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ ان کے علاقے میں جلد از جلد پینے کے پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے، تاکہ ان کی پریشانی کا ازالہ ممکن ہوسکے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details