اردو

urdu

ETV Bharat / city

Famous Stream in South Kashmir Caves: نالہ برنگی کے بھرجانے سے کسانوں کے چہرے کھِل اٹھے - کسانوں نے دھان کی فصل کی شرعات کی

رواں برس ماہِ فروری کے دوسرے ہفتے میں جنوبی ضلع اننت ناگ کے حلقہ انتخاب کوکرناگ کے وندیولگام نامی علاقے میں نالہ برنگی اچانک دھنس گیا تھا، جس کے نتیجے میں نالے کا سارا پانی زمین کے نیچے سے بہہ گیا، اور دیکھتے ہی دیکھتے ہزاروں مچھلیوں کی موت ہوگئی، حالانکہ ضلع انتظامیہ نے انتہائی کوششیں کیں، لیکن یہ کوششیں زیادہ دیر تک کار گر ثابت نہ ہوسکیں۔ Farmers are very happy with the filling of Nala Barangi

کسانوں کے چہرے کھِل اٹھے
کسانوں کے چہرے کھِل اٹھے

By

Published : Jun 30, 2022, 11:25 AM IST

Updated : Jun 30, 2022, 1:08 PM IST

وادیٔ کشمیر کو قدرت نے بے پناہ آبی ذخائر سے مالا مال کیا ہے، شاید یہی وجہ ہے کہ وادی کی 70 فیصدی آبادی کا حصہ دھان کی فصل کے ساتھ وابستہ ہے، رواں برس گرچہ گرمی کی شدت کے سبب لوگوں کا حال بے حال تھا اور چشمے اور ندی نالے سوکھ چکے تھے، تو وہیں دوسری جانب خشک سالی کے سبب کسانوں کو وقت پر سینچائی کے لیے پانی بھی دستیاب نہیں ہو پایا تھا، جس کے باعث کسانوں کو اپنی دھان کی اراضی پر مکئی کی فصل کو بونا پڑا-

کسانوں کے چہرے کھِل اٹھے

Farmers are very happy with the filling of Nala Barangi



رواں برس ماہِ فروری کے دوسرے ہفتے میں جنوبی ضلع اننت ناگ کے حلقہ انتخاب کوکرناگ کے وندیولگام نامی علاقے میں نالہ برنگی اچانک دھنس گئی تھی، جس کے نتیجے میں نالے کا سارا پانی زمین کے نیچے سے گزر رہا تھا اور دیکھتے ہی دیکھتے ہزاروں مچھلیوں کی موت ہوگئی، حالانکہ ضلع انتظامیہ نے انتہائی کوششیں کیں، لیکن یہ کوششیں زیادہ دیر تک کارگر ثابت نہ ہوسکیں۔

چند روز قبل وادئ کشمیر میں بارش شروع ہوگئی، جس کے سبب وادی میں سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی، جہاں ایک جانب سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے انتظامیہ متحرک ہوگئی تھی، وہیں دوسری جانب نالہ برنگی میں پانی کا بہاؤ اس قدر تیزی سے بڑھ گیا کہ وندیولگام کے مقام پر موجود سنک ہول بھی پانی سے لبالب ہوگیا جسے ہزاروں کنال دھان کی اراضی بھی سیراب ہوئی اور زراعت شعبے سے وابستہ کسانوں نے راحت کی سانس لی۔

کسانوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ نے کافی کوشش کی تھی کہ سنک ہول کو بھر کر پانی کے بہاؤ کو آگے کی طرف بڑھایا جائے، انہوں نے کہا کہ اگرچہ سنک ہول کو بھرنے کے لیے انتظامیہ نے کافی محنت کر کے گڑھے کو بھر دیا تھا، جس کے بعد کچھ عرصے تک نالے کا پانی آگے کی جانب بہتا رہا، تاہم چند ہفتے بعد نالہ برنگی میں پانی کا بہاؤ کم ہوگیا اور مذکورہ مقام پر ایک بار پھر نالہ برنگی کا سارا پانی اسی سنک ہول میں چلا گیا۔

مقامی کسانوں کا کہنا ہے کہ کوکرناگ اور اس کے مضافاتی علاقوں میں اکثر رہائش پذیر لوگ کھیتی کے پیشہ سے وابستہ ہیں، چونکہ جون کے مہینے میں وادیٔ کشمیر کے کسان دھان کی پنیری بونے میں مصروف ہوتے ہیں، تاہم رواں برس گرمی کی شدت اس قدر بڑھ گئی کہ چشمے اور ندیاں سوکھ گئی تھیں، جو وادی کی لاکھوں کنال اراضی کو سیراب کیا کرتی تھیں، انہوں نے کہا کہ کوکرناگ کے کئی علاقوں میں سوکھا اور نالہ برنگی کے دھنس جانے کے نتیجے میں یہاں کے کسانوں نے دھان کی اراضی پر مکئی کی فصل بوئی تھی۔

کسانوں نے کہا کہ قدرت کو کچھ اور ہی منظور تھا، انہوں نے مزید کہا کہ کہا کہ گزشتہ دنوں باری بارشی ہوئی تھی جس کے باعث وندیولگام کے مقام پر نالہ برنگی میں موجود سنک ہول اپنے آپ بھر گیا اور دیکھتے ہی دیکھتے نالہ برنگی نے ہزاروں کنال دھان کی اراضی کو سیراب کر دیا، جس سے کسانوں کے چہرے ایک بار پھر کھل اٹھے۔ انہوں نے کہا کہ اب کوکرناگ کے کسان دھان کی اراضی سے مکئی کے بیجوں کو واپس نکال رہے ہیں اور اب یہاں کا کسان دھان کی پنیری بونے میں مصروف عمل ہیں، جس کے نتیجے میں مقامی کسانوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

Last Updated : Jun 30, 2022, 1:08 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details