اردو

urdu

ETV Bharat / city

TB Forum Meeting In Anantnag: ضلع انتظامیہ اننت ناگ نے ٹی بی فورم کی میٹنگ طلب کی - undefined

ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ ڈاکٹر پیوش سنگلا نے ڈی سی آفس میں ٹی بی فورم کی میٹنگ کی صدارت کیTB Forum Meeting In Anantnag۔ میٹنگ میں ضلع بھر میں ٹی بی کے امراض میں مریضوں کو دی جانے والی سہولیات کے بارے میں جانکاری دی گئی ہے۔

tb-forum-meeting-held-in-dc-office-anantnag
ضلع انتظامیہ اننت ناگ نے ٹی بی فورم کی میٹنگ طلب کی

By

Published : Feb 17, 2022, 7:16 PM IST

ٹی بی فورم ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جس میں ضلعی انتظامیہ،صحت، پی آر آئی کے اراکین، صحافی، وکلاء اور سول سوسائٹی کے ممبران کے نمائندے شامل ہیں اور اس کا مقصد سنہ 2025 تک تپ دق، ٹی بی اور اس سے جڑے دیگر امراض کا خاتمہ کرنا ہے۔

ضلع انتظامیہ اننت ناگ نے ٹی بی فورم کی میٹنگ طلب کی

ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ ڈاکٹر پیوش سنگلا نے ڈی سی آفس میں ٹی بی فورم کی میٹنگ کی صدارت کی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈی سی نے کہا کہ محکمہ صحت کو ضلع سے ٹی بی کے خاتمے کے لیے کوششیں تیز کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ زیادہ سے زیادہ کوریج کو یقینی بنانے اور سماج سے ٹی بی کو کم کرنے کے لیے سرعت سے مہم چلائی جانی چاہیے۔

ڈی سی نے کہا کہ ٹی بی کے کیسز کی نشاندہی کے لیے مراعات کی پالیسی جس میں پرائیویٹ پریکٹیشنرز کو ٹی بی کے کیسز کی اطلاع دینے کے لیے 1000 روپے دیے جاتے ہیں اس کی وسیع پیمانے پر تشہیر کی جانی چاہیے۔

اس موقعہ پر ٹی بی کے حوالے سے جانکاری فراہم کرتے ہوئے کہا گیا کہ یونیورسل ڈرگ سسپٹبلٹی ٹیسٹنگ کے ذریعے 690 مریضوں میں سے 627 کے ٹیسٹ ہو چکے ہیں۔

مزید پڑھیں:JKSRTC Launch Modern Bus Service: جموں و کشمیر روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کی جانب سے جدید بس سرویس کا آغاز

وہیں ایچ آئی وی سے جڑے صد فیصد ٹیسٹنگ مکمل ہو چکی ہے، نسچے پوشن ابھیان یوجنا کے تحت مستحق پچانوے فیصد کیسز کو مکمل کیا گیا ہے اور باقی کیسز زیر عمل ہیں۔

اس اسکیم کے تحت ابھی تک 15 لاکھ 79 ہزار کی رقم خرچ کی گئی ہے۔اس کے علاوہ ڈسٹرکٹ ٹیوبرکلوسز سینٹر کی جانب علاج و معالجہ کی مدد کے لیے 12 مریضوں کو 16 ہزار کی رقم فراہم کی گئی ہے۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details