جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں منعقد کردہ اس ٹورنامینٹ میں جنوبی اور وسطی کشمیر سے تعلق رکھنے والی متعدد ٹیموں نے شرکت کی۔
جسمانی طور پر مخصوص افراد کے لیے منعقدہ کرکٹ ٹورنامنٹ کا اختتام - جسمانی طور پر مخصوص افراد
ہیومینٹی ویلفیر آرگنائزیشن اور ضلع اننت ناگ انتظامیہ کے اشتراک سے جسمانی طور پر مخصوص افراد کے لیے منعقد کردہ ٹی-20 کرکٹ ٹورنامینٹ اختتام پذیر۔
imaghe
ٹورنامینٹ کی اختتامی تقریب میں ڈی سی اننت ناگ کلدیپ کرشن سدھا اور چیئرمین جاوید احمد ٹاک بھی موجود رہے۔
ڈی سی نے اس طرح کی کوششوں کی ستائش کرتے ہوئے اس طرح کے مقابلوں کو جسمانی طور پر مخصوص افراد کے لیے ایک خوش آئند اقدام قرار دیا، مزید یہ کہ ڈی سی نے کھلاڑیوں میں انعامات بھی تقسیم کیے۔