اننت ناگ: ملک بھر کے ساتھ ساتھ وادی میں بھی سوچھتا ریلیوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ضلع اننت ناگ کے ڈورو اور ویری ناگ قصبہ میں سوچھتا ریلی نکالی گئی۔ ڈورو میں ریلی کی قیادت میونسپل کمیٹی کے صدر اقبال آہنگر نے کی۔ Swachhta Rally in Dooru
اس ریلی میں اسکولی بچوں نے شرکت کرکے صفائی کے حوالے سے عام لوگوں کو آگاہ کیا ۔ریلی کا آغاز جنگلاتی علاقے سے کیا گیا۔ جہاں صفائی عمل میں لائی گئی جس میں میونسپل عملہ، اسکولی طلبا، رضاکاروں و دیگر افراد نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ Swachhta Rally in Verinag