اننت ناگ:تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ ڈگری کالج بجبہاڑہ کا ایک طالب علم بدھ کی دوپہر کو کالج احاطے سے باہر والی بال لانے کے دوران بجلی کا کرنٹ لگ جانے سے لقمۂ اجل ہوگیا۔ اگرچہ طالب علم کو بے ہوشی کے حالت میں گورنمنٹ میڈیکل کالج اننت ناگ پہنچایا گیا لیکن وہاں ڈاکٹروں نے اس کو مردہ قرار دیا۔ GDC Bijbehara Student Dies Of Electrocution۔ متوفی طالب علم کی شناخت عمر فاروق ولد فاروق احمد گنائی ساکن داری گنڈ سریگفوارہ کے بطور ہوئی ہے۔ ان کی ہلاکت کے فوراً بعد کالج کے طلبہ نے محکمۂ بجلی اور کالج انتظامیہ کے خلاف جم کر نعرہ بازی کی۔ Protest In GDC Bejbehara
احتجاج میں شامل طلبہ کا کہنا ہے کہ عمر فاروق اپنے دوستوں کے ساتھ کالج کے احاطے میں والی بال کھیل رہے تھے کہ اس دوران ان کی بال کالج کی دیوار کے باہر گئی، جس کے بعد عمر فاروق دیوار پر چڑھ گیا۔ احتجاجیوں کا کہنا ہے کہ کالج کی دیوار کے اوپر ہائی ٹینشن لائن گزر رہی ہے جس کے نتیجے میں عمر ہائی ٹینشن کے رابطے میں آگیا اور انہیں بجلی کے تیز جھٹکے نے دیوار سے دور گرایا، جس کے بعد طالب علم بے ہوش ہوگئے۔