اننت ناگ :ضلع اننت ناگ کے اہم مقامات پر چھاپڑی فروشوں خوانچہ فروشوں کے غیر قانونی قبضہ سے نہ صرف راہگیروں بلکہ ٹریفک کو بھی چلنے پھرنے میں کافی دشواری ہوتی Street Vendors Occupy Roads in Anantnag ہے۔
Street Vendors Occupy Roads in Anantnag: چھاپڑی فروشوں کے غیر قانونی قبضہ سے لوگ پریشان - traffic mess in anantnag
جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے اہم مقامات پر ان دنوں چھاپڑی فروشوں، خوانچہ فروشوں نے سڑکوں پر غیر قانونی طور پر قبضہ کیا Street Vendors Occupy Roads in Anantnag ہے۔ مقامی لوگوں کے مطابق اس عمل سے نہ صرف گاڑی چلانے والوں بلکہ راہگیروں کو چلنے پھرنے میں کافی مشکلات سے دوچار ہونا پڑتا ہے۔
چھاپڑی فروشوں کے غیر قانونی قبضہ سے لوگ پریشان
لوگوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ اس سلسلہ میں غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کر رہی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ایسا لگتا یے کہ انتظامیہ نے چھاپڑی فروشوں کو کھلی چھوٹ دے رکھی ہے جس کا خمیازہ عام لوگوں کو بھگتنا پڑتا ہے۔
مقامی باشندوں کے مطابق دکانداروں کی جانب سے بھی فُٹ پاتھوں پر غیر قانونی قبضہ جما دیا گیا ہے۔ لوگوں نے انتظامیہ سے معاملہ کا ازالہ کرنے کا پُر زور مطالبہ کیا ہے۔