اردو

urdu

ETV Bharat / city

رامبن: جواہر اسٹیڈیم کرکٹ ٹورنامنٹ اختتام پذیر - etv bharat urdu

ٹورنامنٹ آل انڈیا غریب عوام کے صدر سیوا سنگھ بالی کی صدارت میں منعقد کرایا گیا۔ اس ٹورنامنٹ میں ایس ایس پی رام بن پی ڈی نِتیا نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔

جواہراسٹیڈیم کرکٹ ٹورنا منٹ اختتام پذیر
جواہراسٹیڈیم کرکٹ ٹورنا منٹ اختتام پذیر

By

Published : Aug 22, 2021, 2:58 PM IST

ضلع رام بن کے سب ڈویژن رام سو کے جواہر اسٹیڈیم میں ایک ٹورنامنٹ کا فائنل میچ کھیلا گیا جس میں درگل نے آٹھ وکٹ سے جیت کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ یہ ٹورنامنٹ آل انڈیا غریب عوام کے صدر سیوا سنگھ بالی کی صدارت میں منعقد کرایا گیا۔ اس ٹورنامنٹ میں ایس ایس پی رام بن مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔

جواہراسٹیڈیم کرکٹ ٹورنا منٹ اختتام پذیر

اس موقع پر ٹورنامنٹ کے منتظمین نے ایس ایس پی رام بن کا پھول مالا سے استقبال کیا اور شکریہ ادا کیا۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایس ایس پی رام بن نے کہا کہ نوجوان بچوں میں ٹیلینٹ کی کوئی کمی نہیں ہے۔

انہوں نے کہا اس طرح کے ٹورنامنٹ منعقد کرنے سے نوجوان بہت ساری برائیوں سے بچ سکتے ہیں۔ کیونکہ آج کل منشیات کا کاروبار بہت زیادہ ہے جس کی وجہ سے ہمارے نوجوان اس میں بری طرح پھنس رہے ہیں۔ اگر اسی طرح یہ نوجوان کھیل کود میں حصہّ لیتے رہیں گے تو نشہ آور چیزوں سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔ سیوا سنگھ بالی نے بھی نوجوان کھلاڑیوں کو بری عادتوں سے دور رہنے کی ہدایت دی۔

مزید پڑھیں:اے ایم یو: جے این ایم سی کے ڈاکٹروں کی ہڑتال

اس ٹورنامنٹ کوخوشی کے ساتھ اختتام پذیر کرانے میں آرگنائزر امتیاز احمد سہیل قابل سراہنا ہے۔ ٹورنامنٹ کے اختتام پر ایس ایس پی رام بن پی ڈی نیتیا نے اپنے ہاتھوں سے اخباری نمائندوں اور کھلاڑیوں میں ٹرافیاں تقسیم کیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details