اردو

urdu

ETV Bharat / city

وادی میں موسم بہار کا آغاز، میوہ باغات میں کام شروع - Kashmir

وادی کشمیر میں موسم بہار کے آغاز کے ساتھ ہی میوہ باغات اور کھیتوں میں کام کاج شروع کرتے ہیں۔

Breaking News

By

Published : Mar 22, 2019, 10:17 PM IST

موسم شروع ہوتے ہیں میوہ باغات میں درختوں کو موسم کے منفی اثرات سے بچانے کے لیے دوائیوں کا چھڑکاؤ کیا جاتا ہے۔

یہاں کے باغ مالکان و دیگر زمیندار دائیوں کا چھڑکاؤ کرتے ہوئے نظر آتے ہیں۔

کشمیر میں موسم بہار کا آغاز کے ساتھ میوہ باغات میں کام شروع

دوائیوں کے چھڑکنے کی وجہ سے درختوں کی چھال بھی مضبوط ہوتی ہے۔

باغ مالکان کے مطابق یہ چھڑکاؤ بے حد ضروری ہوتا ہے لیکن اس کے لئے کھلی دھوپ کا ہونا بے حد ضروری ہے۔

ساتھ ہی درختوں میں نئی جان آنے سے قبل ہی کیا جانا چاہیے۔

چونکہ یہاں کے باغ مالکان کی آمدنی کا واحد ذریعہ یہی صنعت ہے، جس کی وجہ سے اس کام کو یہاں کے لوگ بڑی خوشی و دلچسپی کے ساتھ کرتے ہیں اور گھر کے بیشتر افراد باغات میں موجود رہتے ہیں۔

یہ صنعت کشمیری معیشت کی ریڑھ کی ہڈی مانی جاتی ہے اور روز بروز اس صنعت سے منسلک زمینداروں کی تعداد بڑھتی جا رہی ہے۔

گذشتہ برس نومبر میں اچانک بن موسم برف باری کے سبب یہاں کے بیشتر باغات کو زبردست نقصان ہوا تھا۔ جس سے زمیندار کافی مایوس ہوئے تھے۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details