ڈی ڈی سی ممبر اور اپنی پارٹی کے رہنما اوتار سنگھ نے آج 'یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس کپ' Youth Service & Sports Cup کے اختتامی سیشن کے موقع پر چرالی گنڈ اونتی پورہ پورہ میں جیتنے والی اور رنر اپ کرکٹ ٹیموں کو مبارکباد دی۔ اوتار سنگھ کا اسٹیڈیم میں پلوامہ ضلع کے یوتھ سروسز اور اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ Youth Service & Sports Department کے لیکچررس اور ماسٹرز نے شاندار استقبال کیا۔
Youth Service & Sports Cup 2021: اونتی پورہ میں 'یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس کپ' کی اختتامی تقریب - یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس کپ' کا اختتامی سیشن
اونتی پورہ میں 'یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس کپ' Youth Service & Sports Cup کے اختتامی سیشن کے موقع پر چرالی گنڈ اونتی پورہ میں اپنی پارٹی کے رہنما اوتار سنگھ بحیثیت مہمان خصوصی شامل ہوئے، اوتار سنگھ کا اسٹیڈیم میں پلوامہ ضلع کے یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ Youth Services and Sports Department کے لیکچررس اور ماسٹرز نے شاندار استقبال کیا۔
اونتی پورہ میں 'یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس کپ' کی اختتامی تقریب
اوتار سنگھ اور وائی ایس ایس کے عملے کے ساتھ کھیل کے کھلاڑیوں نے کھیلوں کی سرگرمیوں پر خصوصی توجہ دینے کے ساتھ علاقے میں منشیات کے خاتمے کا عہد لیا۔