اردو

urdu

ETV Bharat / city

Lack Of Ration Ghat In Sonbrari Bala سنبراری بالا میں راشن گھاٹ کا فقدان - راشن کی واگزاری

سنبراری بالا علاقے کے لوگوں کا کہنا ہے کہ انہیں کئی دہائیوں سے راشن گھاٹ سے محروم رکھا گیا ہے جب بھی راشن حاصل کرتے ہیں تو انہیں راشن کی بوریاں اپنے کندھوں پر اٹھا کر تین کلومیٹر کی مسافت کو طے کرنا پڑتا ہے۔ پہاڑی راستہ ہونے کی وجہ سے انہیں عبور و مرور میں کافی دقتوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ Lack Of Ration Ghat In Sonbrari Bala

سنبراری بالا میں راشن گھاٹ کا فقدان
سنبراری بالا میں راشن گھاٹ کا فقدان

By

Published : Oct 4, 2022, 7:29 PM IST

اننت ناگ: جنوبی ضلع اننت ناگ کے حلقہ انتخاب کوکرناگ میں قائم سنبراری بالا نامی علاقہ کے لوگوں نے شکایت کی ہے کہ انہیں راشن حاصل کرنے کےلئے تین کلومیٹر کا فاصلہ طے کرنا پڑتا ہے۔ علاقہ کی کثیر آبادی مزدور طبقہ سے وابستہ ہے، جنہیں راشن کی واگزاری کے لئے کئی روز تک انتظار کرنا پڑتا ہے۔ جس کی وجہ سے پسماندہ علاقے کے لوگ دن بھر کی مزدوری سے بھی محروم ہو جاتے ہیں۔

سنبراری بالا میں راشن گھاٹ کا فقدان

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ انہیں کئی دہائیوں سے راشن گھاٹ سے محروم رکھا گیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ جب بھی یہ راشن حاصل کرتے ہیں تو انہیں راشن کی بوریاں اپنے کندھوں پر اٹھا کر تین کلومیٹر کی مسافت کو طے کرنا پڑتا ہے۔ پہاڑی راستہ ہونے کی وجہ سے انہیں عبور و مرور میں کافی دقتوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

مذکورہ علاقے کے لوگوں کا کہنا ہے کہ برفباری کے ایام میں پھسلن کی وجہ سے انہیں راشن حاصل کرنے کے لئے انہیں مختلف مشکلات سے دو چار ہونا پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خراب موسمی حالات میں جب علاقہ کے لئے راشن کی گاڑی گھاٹ پر آتی ہے تو انہیں اپنی لاگت پر راشن کو کسی گھر میں رکھنا پڑتا ہے۔ مقامی لوگوں نے اگرچہ کئی بار انتظامیہ سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ ان کی اس مشکل کا ازالہ کرے، لیکن تاحال انتظامیہ نے ان کے اس دیرینہ مطالبے کو سن کر انسنا کر دیتے ہیں۔ Lack Of Ration Ghat In Sonbrari Bala

اس ضمن میں جب ای ٹی وی بھارت نے فون پر محکمہ امور صارفین کے ٹی ایس او غلام حسن ایتو سے بات کی تو انہوں نے کہا کہ محکمہ کی جانب سے سنبراری (بی) علاقہ میں پہلے سے ہی تشکیل شدہ گھاٹ موجود ہے، تاہم سنبراری (بی) سے سنبراری بالا تک مقامی لوگوں کو ہی کرایہ دینا مطلوب ہوگا، ٹی ایس او نے مقامی لوگوں سے کہا ہے کہ وہ متعلقہ محکمہ کے دفتر میں ایک عارضی دائر کریں، تاکہ لوگوں کے اسرار پر اُن کی خواہش کے مطابق انہیں راشن گھاٹ واگزار کروایا جائے۔۔ Lack Of Ration Ghat In Sonbrari Bala

یہ بھی پڑھیں : Lack of Ration Ghat In Bijbehara: بجبہاڑہ کے پاناڑ میں راشن گھاٹ کا فقدان

ABOUT THE AUTHOR

...view details