مرکز کے زیر انتظام خطہ جموں و کشمیر کے ترال میں گزشتہ شام سے شروع ہوئی برفباری نے عام زندگی کو مفلوج کر دیا ہے۔ بالائی علاقوں جیسے کہ لام، زراڈی ہارڈ، نارستان، حاجن، میں ایک فٹ سے زائد برف ریکارڈ جمع کی گئی ہے۔ جبکہ نشیبی علاقوں میں چار سے چھ انچ برفباری Fresh Snowfall in Tral درج کی گئی ہے ۔
آر اینڈ بی محکمے نے ترال کی اہم سڑکوں ترال ڈاڈسرہ، ترال نودل اور دیگر اہم سڑکوں سے برف ہٹانے کے لیے آج صبح سے ہی اہلکاروں اور مشینری کوکام پر لگا دیا تھا اس دوران تقریبا تمام اہم سڑکوں سے برف ہٹا ئی گئی تھی ۔تاہم مسلسل برفباری کی وجہ سے ٹریفک کی نقل و حمل بدستور متاثر ہے۔