اردو

urdu

ETV Bharat / city

Snow Clearance in Kokernag: کوکرناگ کی اندرونی رابطہ سڑکوں پر برف ہٹانے کا کام شدومد سے جاری - میونسپل کمیٹی کوکرناگ کے صدر پرینس شیخ

وادیٔ کشمیر میں گزشتہ روز ہوئی بھاری برفباری سے معمول کی زندگی متاثر ہوئی ہے۔ وہیں انتظامیہ نے سڑکوں سے برف ہٹانے کا کام ہنگامی بنیادوں پر شروع Snowfall In Kashmir کیا ہے۔ اس بیچ کوکرناگ انتظامیہ نے علاقے کی اندرونی سڑکوں سے برف ہٹانے کا کام شروع کیا ہے، تاکہ لوگوں کی آمدورفت میں کوئی خلل نہ Snow Clearance in Kokernag پڑے۔

Snow Clearance Continues from Interior Roads Of Kokernag
کوکرناگ کی اندرونی رابطہ سڑکوں پر برف ہٹانے کا کام شدومد سے جاری

By

Published : Feb 24, 2022, 9:25 PM IST

وادیٔ کشمیر میں گزشتہ روز ہوئی باری برف باری کے باعث جہاں عام زندگی درہم برہم ہوگئی تھی، وہی اس برفباری سے نمٹنے کے لیے کوکرناگ میں بھی انتظامیہ متحرک ہوگئی Snow Clearance in Kokernag ہے۔

لوگوں کی آمدورفت کو یقینی بنانے کے لئے میونسپل کمیٹی کوکرناگ کی جانب سے گزشتہ روز سے ہی کمیٹی کے حدود میں آنے والے تمام علاقوں کی اندرونی رابطہ سڑکوں پر برف ہٹانے کا کام شدومد سے جاری Municipal committee Kokernag ہے۔

کوکرناگ کی اندرونی رابطہ سڑکوں پر برف ہٹانے کا کام شدومد سے جاری
ای ٹی وی بھارت کو تفصیلات فراہم کرتے ہوئے میونسپل کمیٹی کوکرناگ کے صدر پرنس شیخ نے کہا کہ "ہمیں اس بات کی امید نہیں تھی کہ کوکرناگ میں اتنی بھاری برفباری ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ کوکرناگ کی تحصیل انتظامیہ کا کافی تعاون رہا ہے، جس کے نتیجے میں انہوں نے مل جھل کر اقدامات اٹھائے۔

کمیٹی کے صدر پرینس شیخ نے تمام محکموں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کو راحت پہنچانے کی غرض سے جس طرح سے انہوں نے اپنی بے لوس خدمات انجام دی، واقعی کوکرناگ تحصیل انتظامیہ داد کے مستحق ہیں۔


انہوں نے کہا کہ اگرچہ محکمہ نے گزشتہ روز ہی کوکرناگ کمیٹی کے حدود میں آنے والے بیشتر مقامات سے برف ہٹائی تھی، تاہم چھتوں سے برف نیچے آنے کے باعث انہیں آج بھی وہی برف اٹھانی پڑی۔

انہوں نے کوکرناگ کی عوام سے مودبانہ گزارش کی ہے کہ وہ اپنے مکانوں کے چھتوں پر اسنو اسٹاپر لگوائیں، تاکہ لوگوں کو چلنے پھرنے میں آسانی ہوجائے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details