اردو

urdu

ETV Bharat / city

زیر تعمیر جی ایم سی مین کیمپس کا تعمیراتی کام سست رفتاری کا شکار - حکام اسے مکمل کرنے میں ناکام نظر آرہی ہے

میڈیکل کالجس تقریباً 695 کروڑ کی لاگت سے راجوری، ڈوڈہ، کٹھوعہ، بارہمولہ اور اننت ناگ اضلاع میں تعمیر کیے جارہے ہیں۔

college project
زیر تعمیر جی ایم سی مین کیمپس

By

Published : Sep 8, 2021, 7:39 PM IST

ضلع اننت ناگ کے دیالگام علاقے میں زیر تعمیر سرکاری میڈیکل کالج کے مین کیمپس کا تعمیراتی کام سست رفتاری کا شکار ہے۔ کئی ڈیڈ لائنز گزر جانے کے بعد بھی سرکار اسے ابھی تک مکمل نہیں کرپائی ہے۔

زیر تعمیر جی ایم سی مین کیمپس

اس منصوبے کا بجٹ 139 کروڑ روپے ہے۔ اس پر سنہ 2016 میں کام شروع کیا گیا تھا، جس کا تعمیراتی کام (جے کے پی سی سی) جموں و کشمیر پبلک کنسٹرکشن کمپنی کو سونپ دیا گیا۔ اس پروجیکٹ کو دو برسوں کے اندر مکمل کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا تھا۔ تاہم پانچ برس گزر جانے کے باوجود حکام اسے مکمل کرنے میں ناکام نظر آرہے ہیں۔

اگرچہ حکومت کی جانب سے نومبر 2019 اس منصوبہ کی پانچویں اور آخری ڈیڈلائن مقرر کی گئی تھی، تاہم تعمیراتی کام سست رفتاری کا شکار ہونے کے سبب حکومت نے ڈیڈلائن 2020 کے آخر تک بڑھادی تھی۔ اس کے باوجود اسے مقررہ وقت کے اندر مکمل نہیں کیا گیا۔

جی ایم سی کے پرنسپل ڈاکٹر سید طارق قریشی نے کہا کہ میڈیکل کالج کے مین کیمپس کا کچھ حصہ تیار ہوچکا ہے اور اسے جلد ہی، جی ایم سی انتظامیہ کو سونپ دیا جائے گا۔ تاہم انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ اس منصوبے کا باقی دیگر کام رواں برس ماہ اکتوبر کے آخر تک مکمل کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: کوکرناگ: پہلی مرتبہ سڑک کے میگڈمائزیشن پر عوام کا اظہار مسرت

واضح رہے کہ سنہ 2016 میں حکومت کی جانب سے مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر میں پانچ سرکاری میڈیکل کالجس کے قیام کے منصوبے کو منظوری دی گئی تھی۔ یہ میڈیکل کالجس تقریباً 695 کروڑ کی لاگت سے راجوری، ڈوڈہ، کٹھوعہ، بارہمولہ اور اننت ناگ اضلاع میں تعمیر کیے جارہے ہیں۔ طبی ڈھانچہ کو مستحکم کرنے اور عوام کو جدید طبی سہولیات سے آراستہ کرنے کے ساتھ ساتھ اعلیٰ طبی تعلیم خاص کر ایم بی بی ایس کے خواہش مند طلبہ کے لیے یہ میڈیکل کالجس کافی اہمیت کے حامل ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details