اردو

urdu

ETV Bharat / city

شوپیان: حسنین مسعودی نے ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا - etv bharat

جسٹس (ریٹائرڈ) حسنین مسعودی نے شوپیان ضلع کا دورہ کرکے یہاں ترقیاتی منصوبوں و اسکیموں کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر شوپیان سچن کمار وشیہ نے پاورپوائنٹ پریزنٹیشن کے ذریعے جاری منصوبوں کی تفصیلی صورتحال پیش کی۔

شوپیان: حسنین مسعودی نے ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا
شوپیان: حسنین مسعودی نے ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا

By

Published : Oct 5, 2021, 8:33 PM IST

رکن پارلیمنٹ جسٹس (ریٹائرڈ) حسنین مسعودی نے آج ضلع شوپیان کا دورہ کیا تاکہ بڑے ترقیاتی منصوبوں اور فلیگ شپ اسکیموں پر عملدرآمد کا تفصیلی جائزہ لیا جا سکے۔ رکن پارلیمنٹ نے یہاں مختلف محکموں کے ضلع افسران کے ساتھ ایک اجلاس طلب کرکے جاری ترقیاتی منصوبوں کی صورتحال کا جائزہ لیا۔

شوپیان: حسنین مسعودی نے ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا

اس موقع پر ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر شوپیان سچن کمار وشیہ نے پاورپوائنٹ پریزنٹیشن کے ذریعے جاری منصوبوں کی تفصیلی صورتحال پیش کی اور بڑے منصوبوں کی سیکٹر وار پیش رفت اور R&B ، RDD ، PDD سمیت مختلف شعبوں کی کلیدی فلیگ شپ اسکیموں پر روشنی ڈالی، جن میں پی ایچ ای، صحت، تعلیم، لیبر، سوشل ویلفیئر، ہارٹیکلچر اور زراعت شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

خصوصی حیثیت کی بحالی سے قبل امن قائم نہیں ہو سکتا: حسنین مسعودی

حسنین مسعودی نے متعلقہ افسروں کو تمام منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانے کی ہدایت دی۔ انہوں نے عوام کی فلاح و بہبود کے لیے مختلف سرکاری اسکیموں پر عمل درآمد کو برقرار رکھنے پر بھی زور دیا۔

اس موقع پر ڈی ڈی سی چیئرمین، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر، ڈی ڈی سی وائس چیئرمین، اے ڈی سی، پی آر آئی اور دیگر ضلع افسران و انجینئرز موجود تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details