ضلع انتظامیہ اننت ناگ میں محکمہ سماجی بہبود Department of Social Welfare، تحصیل سوشل ویلفیئر آفس شانگس کے بینر تلے نشہ مکت بھارت مہم Nasha Mukt Bharat Abhiyaan کے تحت ایک بیداری پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ اس پروگرام میں ایس ڈی پی او اچھہ بل مہمان خصوصی تھے، پروگرام کا بنیادی مقصد منشیات کے مضر اثرات کے بارے میں عوام میں بیداری پیدا کرنا تھا تاکہ معاشرے سے اس برائی کو ختم کیا جاسکے۔
Awareness Program on Side Effects of Drugs: اننت ناگ میں نشہ مکت بھارت ابھیان کے تحت بیداری پروگرام - منشیات کے مضر اثرات
اننت ناگ میں نشہ مکت بھارت مہم Nasha Mukt Bharat Abhiyaan کے تحت ایک بیداری پروگرام انعقاد کیا گیا۔ اس پروگرام میں ایس ڈی پی او اچھہ بل مہمان خصوصی تھے، پروگرام کا بنیادی مقصد منشیات کے مضر اثرات Side Effects of Drugs کے بارے میں عوام میں بیداری پیدا کرنا تھا, تاکہ معاشرے سے اس برائی کو ختم کیا جاسکے۔
پروگرام کے دوران متعدد طلباء نے منشیات کے مضر اثرات کے موضوع پر روشنی ڈالی اور معاشرے سے منشیات کے مکمل خاتمے کے لیے ضروری اقدامات کرنے پر زور دیا۔ سماجی کارکن رؤف احمد شاہ نے منشیات کے استعمال کے مضر اثرات اور اس کے تدارک کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
اس موقع پر جن معززین نے خطاب کیا ان میں پی آر آئی ممبران، مذہبی رہنما، ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن، ہیلتھ، آئی سی ڈی ایس، تعلیم اور مال کے محکموں کے نمائندوں کے علاوہ مختلف اسکولوں کے طلباء شامل تھے۔ پروگرام میں حصہ لینے والے طلباء و طالبات کو سرٹیفکیٹس، اعزازات اور میمنٹوز پیش کیے گئے۔