اردو

urdu

ETV Bharat / city

حریت اور پاکستان نے کشمیر میں امن کو بگاڑا ہے: صوفی یوسف

بھارتیہ جنتا پارٹی کے یو ٹی نائب صدر صوفی يوسف نے سرکاری ملازمین کی برطرفی کو حکومت کا فیصلہ قرار دیا اور اس کے لیے پاکستان کی کشمیر دشمن پالیسیوں کو ذمہ دار ٹھہرایا۔

bjp leader sufi yusuf
بھارتیہ جنتا پارٹی کے یو ٹی نائب صدر صوفی يوسف

By

Published : Sep 26, 2021, 6:43 PM IST

اننت ناگ میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے صوفی یوسف نے کہا کہ، 'سرکاری ملازمین کی برطرفی کو مرکزی حکومت خود دیکھ رہی ہیں، جس کے لئے بہت ساری ایجنسیاں کام کر رہی ہیں۔'

دیکھیں ویڈیو

صوفی یوسف نے مرکزی سرکار سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ، 'جموں کشمیر میں آج تک جتنے بھی عسکریت پسند مارے گئے ہیں، ان کے اہل خانہ کے لئے بازآبادکاری کے اقدامات کئے جانے چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر میں خون خرابہ و امن کو بگاڑنے میں حریت کانفرنس اور پاکستان کا اہم رول ہے۔'

مزید پڑھیں:

کٹھوعہ: وزیرصنعت ڈاکٹر مہیندرناتھ پانڈے نے مختلف منصوبوں کا افتتاح کیا

انہوں نے عسکریت پسندوں سے پھر ایک بار ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہونے کی اپیل کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details