جنوبی ضلع اننت ناگ کے حلقہ انتخاب کوکرناگ کے ناگم علاقے میں آج سہ پہر ایک لوڑ کیرئیر آٹو کا بریک فیل ہونے کے باعث حادثہ یہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں مذکورہ آٹو ڈرائیور اور اس میں سوار ایک شخص برنگی کنال میں جاگرے، جس کے سبب ایک شخص کی موقع پر ہی موت ہوگئی، جبکہ آٹو ڈرائیور کو علاجِ معالجہ کے لیے کوکرناگ سب ضلع ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایک لوڑ کیرئیر زیر نمبر JK03H-7657 کوکرناگ کے ناگم علاقے سے بہنے والی برنگی کنال کے متصل لینک روڑ سے گزر رہا تھا کہ اچانک مذکورہ آٹو برنگی کنال میں جا گرا، جس کے نتیجے میں ایک شخص جس کی شناخت محمد حسین میر ولد لسہ میر ساکن ناگم کے طور پر ہوئی ہے اس کی موقع پر ہی موت ہوگئی، جبکہ زخمی ڈرائیور کو مقامی لوگوں نے فوراً سب ضلع ہسپتال کوکرناگ منتقل کیا، جہاں آخری اطلاع ملنے تک ڈرائیور کا علاج جاری تھا۔