اننت ناگ:ملک کے ساتھ ساتھ جموں و کشمیر میں مہنگائی نے عوام کو پریشان کردیا ہے۔ مہنگائی کی وجہ سے عام لوگوں کی قوت خرید ختم ہوگئی ہے۔ وادی کشمیر میں ماہ رمضان کے متبرک ماہ کے دوران مہنگائی میں اور زیادہ اضافہ ہوا ہے۔ سبزیوں کی قیمتیں آسمان چھو رہی ہیں، ساگ، مولی، مٹر، ٹماٹر، پیاز، کدو، نیمبو، آلو و دیگر تازہ سبزیاں سونے کے بھاﺅ بک رہے ہیں۔ اسی طرح میوہ اور دیگر اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں بھی کافی اضافہ ہوا ہے۔ ضرورت سے جڑی ہر کوئی چیز مہنگی ہوچکی ہے جس کی وجہ سے ایک غریب کی خریداری اس کے دست راست سے باہر ہو گئی ہے۔Rising Price of Essential Commodities in Kashmir
اگرچہ حکام کی جانب سے ماہ صیام کے متبرک ماہ کے دوران مارکیٹ چیکنگ تیز کرنے اور اشیائے خوردنی کے لیے نرخ نامہ اجر کرنے کے دعوے کئے جاتے ہیں، تاہم بازاروں میں صارفین سے من مانی قیمتیں وصول کی جاتی ہیں۔ عام صارفین نے متعلقہ حکام پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ متعلقہ محکمہ قیمتوں کو اعتدال میں رکھنے میں ناکام ہو چکا ہے، جس کا خمیازہ غریب عوام کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔ Market Checking in Anantnag