اننت ناگ:جنوبی ضلع اننت ناگ کے کوکرناگ کے ریڈونی کے لوگوں نے شکایت کی ہے کہ علاقے میں بجلی کا درست نظام نہ ہونے کے باعث مقامی لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ 'محکمہ بجلی نے مذکورہ علاقے کو ایک دہائی قبل 25KV ٹرانسفارمر دیا تھا، جب کہ یہ علاقہ سوا سو سے زائد کنبوں پر مشتمل ہے۔ Demand Of Upgrading Electricity
مزید پڑھیں:
Power Shortage in Sopore: زالورہ سوپور میں بجلی کی شدید قلت سے عوام پریشان
ای ٹی وی بھارت نے بذریعہ فون جب یہ معاملہ محکمہ بجلی کے اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئر فیاض احمد کی نوٹس میں لایا تو انہوں نے کہا کہ 'مذکورہ علاقے میں بجلی کے نظام کو درست کرنے کے لیے محکمہ کی جانب سے مسلسل وائر اسکیم کا اہتمام عمل میں لایا جا رہا ہے، جس کے تحت مذکورہ علاقے میں بجلی ٹرانسفارمر کو اپگریڈ کر کے 63KV ٹرانسفارمر واگزار کیا جائے گا، تاکہ لوگوں کی مشکلات کا ازالہ ہوسکے'۔