اردو

urdu

ETV Bharat / city

Electricity Problems in Kandiwara: کانڈیوارہ میں بجلی کے بوسیدہ ترسیلی نظام سے مقامی لوگ پریشان - کوکرناگ میں بجلی کا ترسیلی نظام

کوکرناگ کے کانڈیوارہ کے لوگوں کی شکایت ہے کہ علاقے میں بجلی کا ترسیلی نظام کافی بوسیدہ ہوچکا Electricity Problems in Kandiwara ہے جس کی وجہ سے برف باری کے موسم میں گنجان آبادی بجلی سے کئی دنوں تک محروم ہوجاتی ہے۔

Residents of Kandiwara Suffer Due To None Availability Of Electricity Poles & Wire
کانڈیوارہ میں بجلی کے بوسیدہ ترسیلی نظام سے مقامی لوگ پریشان

By

Published : Feb 10, 2022, 5:57 PM IST

جنوبی ضلع اننت ناگ کے کانڈیوارہ میں بجلی کا ترسیلی نظام کافی زیادہ خستہ حالی کا شکار Electricity Problems in Kandiwara ہے۔ جس کی وجہ سے مقامی لوگوں کو کافی زیادہ مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

کانڈیوارہ میں بجلی کے بوسیدہ ترسیلی نظام سے مقامی لوگ پریشان

کانڈیوارہ علاقے کے لوگوں کا کہنا ہے کہ علاقے میں بجلی کا ترسیلی نظام کافی بوسیدہ ہو چکا ہے، جبکہ بیشتر مقامات پر بجلی کی ترسیلی لائنیں مختلف درختوں کے ساتھ لٹکی ہوئی ہیں جس کی وجہ سے کسی بھی وقت حادثہ ہونے کا خطرہ برقرار ہے۔

علاقے کے لوگوں کہ یہ بھی شکایت ہے کہ برف باری کے موسم میں بجلی کا ترسیلی نظام بہتر نہ ہونے کے باعث گنجان آبادی بجلی سے کئی دنوں تک محروم ہوجاتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Dilapidated Chak Hussainabad Road: اننت ناگ کے تین علاقوں کو جوڑنے والی سڑک خستہ حال

مقامی لوگوں نے ضلع انتظامیہ سے درخواست کی ہے کہ مذکورہ علاقے میں بجلی کے نظام کو فعال بنانے کی غرض سے ٹھوس اقدامات اٹھائیں تاکہ لوگوں کی مشکلات کا ازالہ ممکن ہوسکے۔

وہیں جب ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے فون پر اس معاملہ کو محکمۂ بجلی کے اسسٹنٹ ایکزیکیٹیو انجینiئر فیاض احمد کی نوٹس میں لایا تو انہوں نے کہا کہ مذکورہ علاقے میں بجلی کے نظام کو درست کرنے کے لیے محکمہ کی جانب سے اسکیم چلائی جارہی ہے، جس کے تحت مذکورہ علاقے میں بجلی کی خستہ حالت کو دور کیا جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details