اردو

urdu

ETV Bharat / city

Campaign to Prevent Drug Addiction:'منشیات کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے عوام سے تعاون طلب' - منشیات سے پاک رکھنے کے لیے ایک منصوبہ

سٹیزن کونسل کے سربراہ فاروق ترالی نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ آج کی اس میٹنگ کا مقصد یہی تھا کہ کس طرح ضلع ترال کو منشیات سے پاک رکھا جائے، انہوں نے مزید بتایا کہ وہ انتظامیہ کو بھرپور تعاون پیش کریں گے۔ Campaign to Prevent Drug Addiction

Campaign to Prevent Drug Addiction
منشیات کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے عوام سے تعاون طلب

By

Published : Mar 18, 2022, 10:53 PM IST

منشیات کی لت سے سماج کو دور رکھنے کے لیے ترال پولیس نے سماج کے سبھی شعبوں سے تعاون طلب کیا ہے اس ضمن میں آج ایس ڈی پی او آفس ترال میں ایک میٹنگ منعقد ہوئی۔ A Drug-Free Plan

منشیات کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے عوام سے تعاون طلب

جس میں سٹیزن کونسل Citizen Councils کے عہدیداروں کے علاوه صحافیوں نے حصہ لیا، میٹنگ میں اس بات پر سیر حاصل بحث کی گئی کہ کس طرح نوجوان نسل کو منشیات کی وباء سے دور رکھا جائے، کیونکہ منشیات کی لت ہر گزرتے دن کے ساتھ سماج کو کو کھلا کر رہی ہے، اس لیے علاقے کو منشیات سے پاک رکھنے کے لیے ایک منصوبہ کرنے کی ضرورت ہے۔

اس موقع پر ایس ڈی پی او ترال مبشر رسول نے لوگوں سے اپیل کی کہ منشیات کی بدعت کا قلع قمع کرنے کے لیے پولیس کو اپنا تعاون پیش کریں۔

سٹیزن کونسل کے سربراہ فاروق ترالی نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ آج کی اس میٹنگ کا مقصد یہی تھا کہ کس طرح ضلع ترال کو منشیات سے پاک رکھا جائے، انہوں نے مزید بتایا کہ وہ انتظامیہ کو بھرپور تعاون پیش کریں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details