اننت ناگ:وادی کشمیر اور جموں ڈویژن کے کچھ حصوں میں بدھ اور جمعرات کت درمیانی رات بارش ہوئی، جبکہ محکمہ موسمیات نے جمعہ سے 30 مارچ تک جموں و کشمیر میں موسم خشک رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔ بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب کے دوران تیز ہواؤں کے بعد وادی کے میدانی علاقوں میں ہلکی جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید بارشیں ہوئیں۔Rains In Kashmir
Rains in Kashmir: کشمیر میں ہلکی بارشوں سے لوگوں کو راحت - LATEST WEATHER NEWS KASHMIR
جموں و کشمیر میں بدھ اور جمعرات کے درمیانی رات تیز ہواؤں کے بعد میدانی علاقوں میں ہلکی بارشیں جبکہ پیاڑی علاقوں میں شدید بارشیں ہوئیں ہے۔ محکمہ موسمیات نے جموں و کشمیر میں جمعہ سے 30 مارچ تک موسم زیادہ تر خشک رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ Weather Update Of J&K
گزشتہ کئی ہفتوں سے وادی کشمیر میں درجہ حرارت میں مسلسل اضافہ ہو رہا تھا۔ معمول سے کئی ڈگری زیادہ ہونے اور موسم بدستور خشک رہنے کے سبب زمیندار طبقہ سے وابستہ افراد کافی پریشان تھے۔ سیب کے کاشتکاروں کو خدشہ تھا کہ ضرورت سے زیادہ درجہ حرارت بڑھ جانے سے سیب کی پیداوار متاثر ہو سکتی ہے، تاہم ہلکی بارشیں ہونے کے ساتھ ہی درجہ حرارت میں کچھ حد تک بہتری آئی۔ وہیں آج صبح دس بجے سے بارشوں کا سلسلہ تھم گیا۔Weather Update Of J&K
ادھر محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جموں اور کشمیر میں جمعرات کو موسم جزوی طور پر ابر آلود رہے گا۔ "کل یعنی جمعہ سے 30 مارچ تک موسم زیادہ تر خشک رہنے کا امکان ہے۔ شدید بارش یا برفباری کا کوئی امکان نہیں ہے۔محکمہ موسمیات Meteorological Department J&K کے مطابق جموں و کشمیر کے گرمائی دارالحکومت سری نگر میں 4.4 ملی میٹر بارش ہوئی جبکہ قاضی گنڈ میں 1.2 ملی میٹر، بانہال میں 0.3 ملی میٹر، بٹوٹ میں 2.4 ملی میٹر بارش رکارڈ کیا گیا۔