وادی کشمیر میں کئی علاقوں میں گذشتہ شام کو تیز ہوائیں چلنے اور معمولی بوندا باندی ہونے کے بیچ شبانہ درجہ حرارت میں بتدریج اضافہ درج ہوا ہے۔ محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کے مطابق وادی کشمیر میں جمعرات کی دوپہر سے ہلکی بارشیں یا گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے۔
بتایا کہ وادی کشمیر اور پیر پنچال رینج میں جمعرات کی دو پہر سے بوندا باندی یا گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وادی کشمیر میں موسم کی یہی صورتحال 5 مئی تک جاری رہ سکتی ہے۔ وادی کشمیر میں شبانہ درجہ حرارت میں بتدریج اضافہ درج ہو رہا ہے۔
گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت 11.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت10.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ وادی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت 6.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت 5.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔
وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت 5.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت 4.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔