اردو

urdu

ETV Bharat / city

پلوامہ:200 بستروں والے کورونا ہسپتال کا کام جاری - pulwama latest news

عالمی وبا کورونا وائرس نے اگرچہ پورے ملک کے ساتھ ساتھ وادی کشمیر میں بھی کہرام مچا دیا ہے۔کورونا وبا سے نمٹنے کے لیے اگرچہ انتظامیہ نے وادی کے تمام بڑے ہسپتالوں کو کووڈ مریضوں کے علاج کے لیے مختص کر دیا جس کی وجہ سے عام بیماریوں میں مبتلا مریضوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

پلوامہ کووڈ ہسپتال
پلوامہ کووڈ ہسپتال

By

Published : Jun 22, 2021, 4:41 PM IST

وہیں اگرچہ جموں کشمیر انتطامیہ نے کئی اضلاع میں اس بیماری سے نمٹنے کے لئے کووڈ ہسپتال تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا تاکہ عام مریضوں کو مشکلات پیش نہ آئے۔

کورونا واٸرس سے نمٹنے کے لئے جہاں انتظامیہ آئے روز کئی سارے اقدامات اُٹھا رہی ہے تاکہ اس مہلک بیماری کا خاتمہ کیا جا سکے وہی ضلع انتظامیہ پلوامہ بھی کافی سنجیدہ نظر آرہی ہے۔

اگر ہم بات کریں ضلع پلوامہ کی جہاں انتظامیہ نے کووڈ پر قابو پانے کے لئے ہر طرح کے اقدامات کر رکھے ہیں ۔وہیں ضلع انتظامیہ کی جانب سے ان دنوں نیوکالونی پلوامہ میں 200 بستروں پر مشتمل کووڈ اسپتال پر شدومد سے کام جاری ہیں تاکہ کووڈ بیماری میں مبتلا مریضوں کو کسی طرح کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

پلوامہ:200 بستروں والے کورونا ہسپتال کا کام جاری

ضلع میں تعمیر ہو رہے اس کووڈ اسپیشل ہسپتال میں مریضوں کے لئے ہر طرح کی سہولیات میسر رکھی جائے گی۔

ہسپتال میں آکسیجن سپلائی کے ساتھ ساتھ جدید طرز کے تمام سہولیات مریضوں کو میسر رکھنے کا اندازہ لگایا جا رہا ۔

واضع رہے کہ ضلع میں پہلے ہی مریضوں کے لئے تمام سہولیات دستیاب رکھی گئی ہے اور کووڈ پر مکمل طور قابو پانے کے لئے اب اس نئے ہسپتال کی تعمیر عمل میں لاٸی جارہی ہے تاکہ ضلع کے مریضوں کو دکتوں کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

اس دو سو بستروں پر مشتمل اسپتال تیار ہونے کے بعد ضلع کے عام ہسپتالوں کو کووڈ ہسپتالوں میں تبدیل کرنے کے بجائے عام لوگوں کے لئے کھلا رکھا جائے گا جس سے عام لوگوں کو راحت ملے گی۔

یہ بھی پڑھیں:

سرینگر: 50 بیڈز پر مشتمل کووڈ ہسپتال عوام کو وقف

وہی عام لوگوں کے ساتھ ساتھ سول سوسائٹی کے ممبران نے انتظامیہ کے اس اقدام کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ ضلع ہسپتال پلوامہ میں تین اضلاع کے مریضوں کو علاج کیا جارہا جس کی وجہ سے ہسپتال میں کافی بیڈ ہوتی ہے۔اور رواں سال اس ہسپتال کو کورونا وائرس ہسپتال مختص کرنے کے بعد تینوں اضلاع کے عام مریضوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

لوگوں کے مطابق اب ضلع پلوامہ میں کووڈ کے لیے الگ ہسپتال بنایا گیا ہے جس سے عوام کو فائدہ ملے گا۔

انہوں نے انتظامیہ سے اپیل کی ضلع پلوامہ میں بچوں کے لئے اسی طرز پر ہسپتال قائم کیا جائے تاکہ تینوں اضلاع کے لوگ اس سے مستفید ہو سکے۔انہوں نے کہا کہ یہ وقت کی اہم ضرورت ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details