اردو

urdu

ETV Bharat / city

ترال کے سرکاری اسکول میں اساتذہ کی کمی، لوگوں کا احتجاج - ترال کے سرکاری اسکول میں اساتذہ کی کمی

لوگوں نے بتایا کہ 120 طلبہ کو پڑھانے کے لیے محض پانچ اساتذہ ہیں جس کی وجہ سے طلبہ کی پڑھائی پر اثر پڑ رہا ہے۔

سرکاری اسکول میں اساتذہ کی کمی کے باعث لوگوں کا احتجاج
سرکاری اسکول میں اساتذہ کی کمی کے باعث لوگوں کا احتجاج

By

Published : Oct 20, 2021, 5:15 PM IST

ترال میں واقع گورنمنٹ اپر پرائمری اسکول گترو کے میں اساتذہ اور مناسب جگہ کی کمی کے پیش نظر مقامی آبادی نے احتجاج کر کے ناراضگی کا اظہار کیا۔

سرکاری اسکول میں اساتذہ کی کمی کے باعث لوگوں کا احتجاج

مقامی لوگوں نے بتایا کہ 120 طلبہ کو پڑھانے کے لیے محض پانچ اساتذہ ہیں حالانکہ کچھ وقت پہلے اے ڈی سی ترال کی کوششوں سے دو مزید اساتذہ کو یہاں لایا گیا تھا، لیکن انہیں جوائن ہی نہیں کرایا گیا۔

اساتذہ کی کمی کی وجہ سے طلبہ کی پڑھائی پر اثر پڑ رہا ہے۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ یہ ایک غریب علاقہ ہے اور لوگ اپنے بچوں کو پرائوٹ اداروں میں نہیں بھیج سکتے۔ ایسے میں انتظامیہ کو چاہیے کہ وہ ان بچوں کے مستقبل کی فکر کرے۔

مزید پڑھیں:جموں و کشمیر: آئی ایف جے کا صحافیوں کی جلد رہائی کا مطالبہ

مقامی ہیڈ ماسٹر مشتاق احمد آہنگر نے بتایا کہ انھوں نے محکمے کو اسکول میں درپیش مسائل سے متعلق مطلع کیا ہے لیکن اب تک کوئی کارروائی نہیں کی گئی جس کی وجہ سے اسکول کا نظام درہم برہم ہوکر رہ گیا ہے۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details