اننت ناگ: کووڈ -19 کی تیسری لہر کے دوران کورونا کیسز میں اضافہ کے پیش نظر جموں و کشمیر انتظامیہ نے ہر ہفتہ جمعہ کی دوپہر 2 بجے سے پیر کی صبح 6 بجے تک لاک ڈاون نافذ Weekend Lockdown in J&K کیا تھا،تاہم بعد میں اس میں نرمی لائی گئی جس کے بعد ہفتہ کے آخری دو روز پیر اور اتوار کو لاک ڈاون جاری رکھنے کی ہدایت دی گئی تھی۔
لاک ڈاؤن کے بعد جموں و کشمیر میں کورونا کیسز میں کمی ہوئی جس کے بعد انتظامیہ نے ویکینڈ لاک ڈاون ختم کرنے کا فیصلہ کیا No Weekend Lockdown in J&K،البتہ اس دوران رات کا کرفیو جاری رہے گا۔
انتظامیہ کے اس فیصلے پر تاجران، طلبہ اور عام لوگوں نے اس کا خیر مقدم کیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے انہیں گونا گو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔