اردو

urdu

ETV Bharat / city

اننت ناگ: لاپتہ لڑکے کے رشتے داروں کا احتجاج - Missing boy of shamsipora relatives protest.

ضلع اننت ناگ کے شمسی پورہ علاقے کے لوگوں نے رُحید مقبول نامی 17 سالہ لڑکے کے لاپتہ ہونے کے خلاف ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ کے احاطے میں احتجاج کیا۔

اننت ناگ: لاپتہ لڑکے کے رشتے داروں کا احتجاج

By

Published : Mar 23, 2019, 12:26 AM IST


احتجاجیوں کا کہنا ہے کہ 'رُحید جو پبلک ہائر سیکنڈری اسکول بجبہاڑہ میں زیر تعلیم ہے، رواں ماہ کی 18 تاریخ سے لاپتہ ہے۔ رُحید 18 مارچ کو اسکول جانے کے بعد گھر واپس نہیں لوٹا'۔

اننت ناگ: لاپتہ لڑکے کے رشتے داروں کا احتجاج

نمائندے کے مطابق پولیس کے پاس لڑکے کی گمشدگی کے بارے میں کیس درج کیا گیا تاہم پولیس رُحید کا پتہ لگانے میں ناکام ہو چکی ہے۔

احتجاجیوں نے الزام لگایا کہ پولیس رُحید کی بازیابی کے لیے غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کر رہی ہے اس لیے وہ ضلع ترقیاتی کمشنر کا دروازہ کھٹکھٹانے پر مجبور ہو گئے ہیں۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details