ککرناگ کے کچھون علاقے میں منگل کے روز ایک تصادم آرائی کے دوران جیش محمد نامی عسکریت پسند تنظیم سے وابستہ دو عسکریت پسند مارے گئے۔
مہلوک عسکریت پسندوں میں سے فیصل نذیر میر ولد نذیر احمد میر ساکن کھار بگ سری، انجینئرنگ گریجویٹ تھا اور قریب ڈیڑھ ماہ قبل عسکریت پسندوں کی صفوں میں شامل ہوا تھا۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق اننت ناگ قصبہ اور ملحقہ علاقوں میں بازاروں میں تمام دکان بند، تجارتی سرگرمیاں معطل اور سڑکوں پر ٹریفک کی نقل وحمل مفلوج رہی۔