ڈی سی کولگام ڈاکٹر بلال محی الدین نے کہا ہے کہ ضلع کولگام میں پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا Pradhan Mantri Jan ArogyaYojana صحت اسکیم کے تحت ابھی تک 2 لاکھ 54 ہزار کارڈ مستحقین کو فراہم کیے گیے ہیں۔
DC Kulgam Press Conference جبکہ رجسٹریشن کے عمل اور کارڈ کی فراہمی کو یقینی بنانے کے حوالے سے اس شعبے میں تیزی لائی جا رہی ہے تاکہ صحت کی اسکیم سے سبھی کنبے مستفید ہوں۔
انہوں نے لوگوں کی شرکت کو لازمی قرار دیتے ہوئے آگے آنے کی اپیل کی، تاکہ وہ اپنا اندراج جلد سے جلد کرائیں۔
مزید پڑھیں:ڈوڈہ : ڈی سی نے ضلع میں ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت کا جائزہ لیا
انہوں نے کہا کہ ضلع میں اس حوالے سے پہلے ہی مہم شروع کی گئی تھی، تاکہ جو لوگ بھی اب تک اس اسکیم سے مستفید نہیں ہوئے ہیں، انہیں بھی مذکورہ اسکیم سے فائدہ پہنچے۔