اردو

urdu

ETV Bharat / city

'عام لوگوں کو چلنے پر بھی پابندی ، سب مودی کی مہربانی' - اننت ناگ

'بارہمولہ سے ادھم پور کو جوڑنے والی شاہراہ ہفتے میں دو دن عام لوگوں کے لیے بند رہے گی، یہ سب نریندر مودی کی مہربانیوں کا نتیجہ ہے'۔

فائل فوٹو

By

Published : Apr 5, 2019, 11:25 PM IST


آزاد امیدوار ڈاکٹر رضوانہ صنم نے جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں ایک پریس کانفرنس کر اپنا انتخابی منشور جاری کیا۔ پریس کانفرنس میں ڈاکٹر رضوانہ صنم نے جنوبی کشمیر میں تعمیر و ترقی اور بے روزگاری کو دور کرنے کا یقین دلایا۔

متعلقہ ویڈیو

ڈاکٹر رضوانہ صنم نے بی جے پی پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ ریاست میں سڑکوں پر چلنے کی پابندی نریندر مودی کے سبب ہے۔

انہوں نے کہا کہ سابقہ حکومتوں نے ریاست کو تباہی اور بربادی کے سوا کچھ نہیں دیا اور اسکی آخری انتہا یہ ہے کہ اب ہمیں اپنی سڑکوں پر چلنے کی بھی اجازت نہیں،

انہوں نے مزید کہا کہ اب بارہمولہ سے ادھم پور تک ہفتے میں دو دن عام لوگوں کے چلنے پر پابندی ہوگی، یہ سب کچھ نریندر مودی کی مہربانیوں کا نتیجہ ہے'۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details