اردو

urdu

ETV Bharat / city

کشمیر: زچگی سے قبل حاملہ خواتین کا کورونا ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ

عالمی وبا کورونا وائرس کے پیش نظر وادی کے مختلف اضلاع میں حاملہ خواتیں کے لیے کورونا سے بچاؤ کے لیے حمل کے 34 ویں اور 36 ویں ہفتے کے دوران ان کا ٹیسٹ کرایا جائے گا وادی کے مختلف ا ضلاع میں یہ عمل تین ہفتے قبل شروع کیا گیا ہے۔

حاملہ خواتین کا کورونا وائرس ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ
حاملہ خواتین کا کورونا وائرس ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ

By

Published : May 17, 2020, 9:38 AM IST

کورونا وائرس کے سبب کشمیر کے تمام ضلعوں میں محکمہ صحت نے حاملہ خواتین کا کورونا وائرس ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ کشمیر میں حمل کے 34 ویں اور 36ویں ہفتے کے دوران تمام حاملہ خواتین کا کورونا ٹیسٹ کیا جا ئے گا۔

وادی کے مختلف ا ضلاع میں یہ عمل تین ہفتے قبل شروع کیا گیا ہے اور صرف سرینگر شہر میں ابتک 700حاملہ خواتین کی اسکریننگ کی گئی ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق خاتون ڈاکٹرز پر مشتمل خصوصی ٹیمیں ہر 15دنوں میں 34 ویں اور 36 ویں ہفتے کے حمل میں مبتلا خواتین کی اسکریننگ کریں گی اور زچگی سے قبل ان کے کورونا ٹیسٹ انجام دئے جائیں گے۔

چیف میڈیکل آفیسر سرینگر ڈاکٹر جہانگیر بخشی نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ' حاملہ خواتین کو زچگی سے قبل کسی بھی مشکل سے بچانے کیلئے یہ عمل شروع کیا گیا ہے '۔

انہوں نے کہا کہ'پہلے ریڈ زونوں میں حاملہ خواتین کی اسکریننگ ہوگی اور اس کے بعد دیگر علاقوں تک سکریننگ کا دائرہ بڑھایا جائے گا'۔

انہوں نے کہا کہ خصوصی ٹیموں میں شامل ڈاکٹرز کوتمام ضروری سامان فراہم کیے گئے ہیں ۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ اننت ناگ ضلع میں محکمہ صحت کی اسکریننگ کے دوران 12 حاملہ خواتین کے ٹیسٹ مثبت آئے اور یہاں گھر گھر اسکریننگ کا عمل پچھلے 3ہفتوں سے شروع کیا گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details