مرکز کے زیر انتظام خطہ جموں و کشمیر کے جنوبی ضلع اننت ناگ کے حلقہ انتخاب ڈورو شاہ آباد میں محکمہ بجلی کے عارضی ملازمین نے اپنے مطالبات کی عدم تکمیل کے سبب انتظامیہ کے خلاف مظاہرہ کیا۔
مظاہرین کا کہنا ہے کہ وہ گذشتہ کئی سالوں سے مذکورہ محکمہ میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔ تاہم ان کے چند مطالبات ہیں۔بارہا شکایات کے باوجود آج تک انتظامیہ کے ان کے مطالبات پر توجہ نہیں دیا۔
مظاہرین نے الزام عائد کیا کہ چند سال قبل حکومت کی جانب سے ان کی درجہ بندی مرتب کی تھی۔ تاہم اتنے عرصے گذرجانے کے باوجود باوجود اب تک انہیں مستقل ملازم کے طورپر نہیں رکھا گیا ہے ۔