پاور ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے حلقہ انتخاب شانگس کے اچھہ بل علاقہ میں محکمہ کے ملازمین کو کام کرتے وقت پیش آنے والے مختلف حادثات سے بچانے کے لیے ایک جانکاری کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔
اس موقعہ پر محکمہ بجلی کے اسسٹنٹ ایگزیکیوٹیو انجینئر فیاض احمد اور دیگر افسران موجود تھے۔
جس میں نہ صرف ملازمین کو ٹریننگ دی گئی بلکہ ملازمین کو احتیاطی سامان بھی تقسیم کیا گیا۔