اس پروگرام میں ڈسٹرکٹ منرل افسر، محکمہ جل شکتی، ایریگیشن اینڈ فلڈ کنٹرول و دیگر کئی محکموں کے افسران و شہریوں نے شرکت کی۔
پروگرام کے دوران مختلف موضوعات پر گفتگو کی گئی، اس دوران شرکاء نے متعلقہ افسران کے سامنے اپنے مسائل کو اٹھایا، پروگرام میں ندی نالوں میں کی جارہی کان کنی (باجری اور ریت نکالنے کے کام) کے سلسلہ میں تفصیلی گفتگو کی گئی۔
اننت ناگ: پالیوشن کنٹرول کمیٹی کی جانب سے اجلاس کا انعقاد - جائز مطالبات کو اعلیٰ حکام کی نوٹس میں لایا جائے گا
جموں و کشمیر میں پالیوشن کنٹرول کمیٹی اننت ناگ کی جانب سے ٹاؤن ہال کوکرناگ میں مائنر منرل بلاکس اور ماحولیاتی نظام سے متعلق عوامی شکایتی دربار کا انعقاد کیا گیا۔ اس پروگرام کی صدارت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اننت ناگ غلام حسن شیخ نے کی۔
convenes meeting
اے ڈی سی نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ لوگوں کے جائز مطالبات کو اعلیٰ حکام کے نوٹس میں لایا جائے گا تاکہ ان کے ازالہ کو جلد ممکن بنایا جاسکے۔
انہوں نے کہا کہ ایک منظم میکانزم کے تحت (کان کنی) ریت اور باجری نکالی جائے گی جس سے لوگوں کو فائدہ ہوگا اور سرکاری خزانے کی آمدنی میں بھی اضافہ ہوگا۔