اردو

urdu

ETV Bharat / city

اننت ناگ: ناقص ڈرینیج سسٹم کے سبب عوام پریشان - معاملے میں مداخلت

جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے پراچین دیوی بل مندر کے ارد گرد ماقص ڈرینیج سسٹم کی وجہ سے اکثر و بیشتر مندر و اس سے متسل مسجد کے راستے پر پانی جمع رہتا ہے۔

اننت ناگ:ناقص ڈرینیج سسٹم کے سبب عوام پریشان
اننت ناگ:ناقص ڈرینیج سسٹم کے سبب عوام پریشان

By

Published : Aug 20, 2021, 4:51 PM IST

اننت ناگ کے پراچین دیوی بل مندر کے اردگرد ناقص ڈرینیج سسٹم کی وجہ سے اکثر و بیشتر مندر و اس سے متسل مسجد کے راستے پر پانی جمع رہتا ہے۔

مقامی لوگوں کے مطابق پانی جمع ہونے سے مندر اور مسجد میں داخل ہونے میں عوام کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

اننت ناگ:ناقص ڈرینیج سسٹم کے سبب عوام پریشان

مقامی لوگوں کے مطابق بارشوں کے دوران اکثر یہ پانی مندر کے اندر بھی چلا جاتا ہے۔
لوگوں کے مطابق انہوں نے بارہا یہ مسئلہ ضلع حکام کی نوٹس میں لایا لیکن اس کے باوجود بھی یہ مسئلہ اب تک حل طلب نہیں ہوا ہے۔

لوگوں کا کہنا ہے کہ ڈرینج کی صحیح نکاسی نہ ہونے سے نہ صرف تاریخی مندر بلکہ مسجد کو بھی خطرہ لاحق ہوگیا ہے۔

عقیدت مندوں نے ضلع انتظامیہ اور لیفٹننٹ گورنر سے معاملے میں مداخلت کی اپیل کی۔

یہ بھی پڑھیں:



دوسری جانب میونسپل کونسل کے صدر نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ تین ماہ پہلے میونسپل کونسل کی جانب سے محکمہ تعمیرات عامہ کو اس کے بارے میں آگاہ کیا گیا ہے۔

کونسل کے صدر بلال احمد شاہ نے اپنے بیان میں اس کو محکمہ تعمیرات عامہ کی ناقص کارکردگی سے تعبیر کیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details