اردو

urdu

By

Published : Jan 29, 2022, 5:57 PM IST

Updated : Jan 29, 2022, 9:51 PM IST

ETV Bharat / city

Militant Attack in Anantnag: عسکریت پسندوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار ہلاک

جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں عسکریت پسندوں نے حسن پورہ بجبہاڑہ میں ایک پولیس کے ہیڈ کانسٹیبل پر اندھا دھند گولیاں Militant Attack In Anantnag چلائیں۔ فائرنگ میں پولیس اہلکار ہلاک Head Constable Died in Militant Attack ہوگیا۔

Policeman  shot dead by militants in anantnag
عسکریت پسندوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار ہلاک

تفصیلات کے مطابق ضلع اننت ناگ کے حسن پورہ بجبہاڑہ میں ہفتہ کی سہ پہر عسکریت پسندوں نے پولیس ہیڈ کانسٹیبل پر فائرنگ Militant Attack in Anantnag کی۔

فائرنگ کے نتیجے میں مذکورہ پولیس اہلکار شدید طور پر زخمی ہوا۔ زخمی پولیس اہلکار کو نزدیکی اہسپتال پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار Head Constable Died in Militant Attack دے دیا۔

عسکریت پسندوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار ہلاک

پولیس اہلکار کی شناخت علی محمد گنائی ساکن حسن پورہ آرونی کے طور پر ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Militants Attack in Srinagar: عسکریت پسندوں کے حملے میں پولیس اہلکار بال بال بچ گیا


اس واقعہ کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقہ کو محاصرہ میں لے کر حملہ آوروں کی تلاش شروع کر دی۔

بتایا جارہا ہے کہ پولیس اہلکار گھر میں چھٹیاں منانے کے لیے آیا تھا۔

وہیں جموں و کشمیر اپنی پارٹی کے صدر سید محمد الطاف بخاری نے ہیڈ کانسٹیبل علی محمد کو گولی مار کر ہلاک کرنے کی پُرزور مذمت کی ہے۔


محمد الطاف بخاری نے اس بزدلانہ حملے کو انتہائی تکلیف دہ قرار دیتے ہوئے سوگوار کنبہ کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔


انہوں نے کہا کہ ایک مہذب معاشرے میں تشدد کی کوئی جگہ نہیں اور ایسے واقعات نے جموں و کشمیر کو ایک لمبے عرصے سے مشکلات میں گھیرے رکھا ہے۔

انہوں نے حکومت پر بھی زور دیا کہ وہ مقتول پولیس اہلکار کے اہل خانہ کو معقول ایکس گریشیا ریلیف فراہم کرے اور اس طرح کی گھناؤنی کارروائیوں کو روکنے کی کوششیں کرے تاکہ کوئی قیمتی جانیں ضائع نہ ہوں۔

Last Updated : Jan 29, 2022, 9:51 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details