اردو

urdu

ETV Bharat / city

اننت ناگ میں منشیات کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن

اننت ناگ پولیس نے منشیات کے خلاف کارروائی میں منشیات فروش کو گرفتار کیا ہے۔ تو وہیں ان کے قبضے سے ممنوعہ مادہ بھی برآمد کیا گیا۔

اننت ناگ میں منشیات کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن
اننت ناگ میں منشیات کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن

By

Published : Oct 10, 2021, 10:15 AM IST

جنوبی کشمیر کے اننت ناگ میں پولیس نے منشیات کی لعنت کے خلاف اپنی جنگ جاری رکھتے ہوئے منشیات فروش کو گرفتار کر لیا ہے، اور اس کے قبضے سے ممنوعہ مادہ برآمد کیا ہے۔

اننت ناگ میں منشیات کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن

تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ بجبہاڑہ کو منشیات فروشی کے کاروبار کے بارے میں ایک خفیہ اطلاع موصول ہوئی تھی، جس کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گلزار احمد نائیکو ولد غلام احمد نائیکو ساکنہ تلخن بجبہاڑہ کے رہائشی گھر کی تلاشی لی اور تلاشی کے دوران رہائشی گھر کے apple orchard میں چھپائے گئے 5 کلو گرام چرس، ایک ڈیجیٹل ویٹنگ مشین، اور چرس بنانے کا کچھ ساز و سامان ضبط کر لیا گیا ہے۔

اننت ناگ میں منشیات کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن

اس حوالے سے این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت ایف آئی آر نمبر 265/2021 تھانہ بجبہاڑہ میں درج کیا گیا جبکہ منشیات فروش کو موقعہ پر ہی گرفتار کر لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: بجبہاڑہ: منشیات کے ساتھ ایک شخص گرفتار

واضح رہے کہ گزشتہ کئی روز سے حلقہ انتخاب بجبہاڑہ کے کئی علاقوں میں پولیس کی جانب سے ایسی کارروائیاں عمل میں لائی گئی ہے، جس پر مختلف شعبوں سے وابستہ لوگوں نے پولیس کے اس اقدام کی ستائش کی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details