مہم کا آغاز محکمہ جنگلات نے سلر پہلگام کے گورنمنٹ اسکول سے کیا۔
شجرکاری مہم کے دوران لیدرو پہلگام فاریسڑی رینج میں کئی جگہوں پر شجر کاری کی گئی اور عوام کو ماحولیاتی توازن کو برقرار رکھنے میں جنگلات کی اہمیت سے واقف کرایا گیا۔

اس موقع پر ڈی ایف او مہراج دین نے کہا کہ اس طرح کے پروگراموں کا انعقاد گرین جموں کشمیر کے تحت انجام دئے جا رہے ہیں۔ اس شجرکاری کا مقصد لوگوں میں اس حوالے سے شعور پیدا کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مستقبل میں بھی یہ مہم جاری رہے گی۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ ہمارے فاریسٹ ڈپارٹمنٹ کی جو پہل گرین جموں کشمیر ہے اسی کے تحت ہمارے ڈیپارٹمنٹ نے آج لدرو پہلگام فاریسڑی رینج میں کئی جگہوں پر پلانٹس لگائے۔ ہمارے ڈپارٹمنٹ کا ٹارگیٹ ہے کہ پورے جموں و کشمیر یو ٹی میں ایک کروڈ سیمپلنگس لگانا ہے۔ اسی سلسلے میں آج ہم نے لدرو پہلگام سے آغاز کیا ہے۔