ان احتجاجی خواتین کا الزام ہے کہ ان کے علاقے میں موجود نالے کے پاس غیر قانونی تعمیرات جاری ہیں۔ ان تعمیرات کی وجہ سے بارش کے دوران بستی کو سیلاب آنے کا خدشہ ہے ۔جس کی وجہ سے علاقے کی کثیر آبادی کو خطرہ لاحق ہے ۔
اننت ناگ: گرین کالونی گانجی واڑہ میں عوام کا احتجاج - flood canal
ضلع اننت ناگ کے گرین کالونی گانجی واڑہ کی خواتین نے بائی پاس سڑک پر احتجاجاً راستہ روک دیا۔جس کے سبب کافی دیر تک سواریوں کی نقل و حمل متاثر رہی۔
اننت ناگ: گرین کالونی گانجی واڑہ میں عوام کا احتجاج
پولیس نے مقام پر پہنچ کر احتجاجیوں کو ان کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی جس کے بعد یہ احتجاج ختم کیا گیا۔