بجبہاڑہ: مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ رابطہ سڑک کی خاطر خواہ توسیع نہیں کئے جانے کے سبب مقامی باشندوں کو آمد و رفت میں دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتاہے۔ Widening of Road in Khirram Dirpora
انہوں نے بتایا کہ چند برس قبل کھرم سے گزرنے والی سنگم سریگفوارہ رابطہ سڑک پر محکمہ تعمیرات نے کشادگی اور مرمت کا کام شروع کیا تھا، جس کا بیشتر حصہ متعلقہ محکمہ کی جانب سے پایہ تکمیل تک پہنچایا گیا، لیکن ایک کلو میٹر کے حدود میں آنے والی کھرم درگاہ سے لے کر درپورہ کھرم تک کی رابطہ سڑک ابھی بھی خستہ حالی کا شکار ہے۔
مقامی لوگوں کے مطابق مذکورہ علاقہ میں قائم کھرم درگاہ پورے علاقہ کو رونق بخشتی ہے، اور وادی کشمیر کے اطراف سے لوگ زیارت کے لیے یہاں آتے ہیں۔ تاہم سڑک کی خستہ حالی اور تنگی کی وجہ سے کافی دقتوں کا سامنا ہے۔ Widening of Road in Khirram Dirpora
درپورہ کے مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ مذکورہ علاقہ 600 کنبوں پر مشتمل ہے، سڑک کے مختلف مقامات پر گہرے گڑھے ہیں، جس کی وجہ سے رہائش پزیر لوگوں کو چلنے پھرنے میں مختلف دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے، رابطہ سڑک اتنی تنگ ہے کہ دو گاڑیاں ایک ساتھ کراس نہیں ہو پاتیں۔