جنوبی ضلع اننت ناگ کے کوکرناگ میں واقع ڈاندی پورہ پارک کو سنہ 2011 میں بچوں کے کھیلنے کودنے کے لیے تعمیر کرایا گیا تھا، یہاں کروڑوں روپے خرچ کرکے مختلف کھیل کود کے سامان فوارے بھی بھی بنائے گئے تھے۔ پارک کی دیکھ ریکھ کا سارا ذمہ کوکرناگ ڈیولپمینٹ اتھارٹی کو دیا گیا تھا۔تاہم کچھ عرصہ گزر نے کے بعد اب یہ پارک خستہ حالی کا شکار ہے۔
لوگوں نے اس وقت کی حکومت کے اس پارک کے تعمیر اور اسے سیاحتی نقشے پر لانے کے فیصلے کا خیر مقدم کیا تھا، کیونکہ علاقے کے لوگوں کو اس پارک سے روزگار بھی فراہم ہورہا تھا۔
لوگوں کا کہنا ہے کہ بچوں کے کھیلنے کودنے کے سامان پر کروڑوں روپے خرچ کیے گئے جو متعلقہ محکمہ کی عدم دلچسپی کے باعث اب خستہ حالی کا شکار ہے۔ جس کی وجہ سے بچے اس پارک سے کوئی دلچسپی نہیں لے رہے ہیں۔
وہیں اس تعلق سے کوکرناگ کے سیاسی رہنما کا کہنا ہے کہ اس پارک کی تعمیر و ترقی کے لیے کوکرناگ ڈیولپمینٹ اتھارٹی نے کروڑوں روپے صرف کیے، لیکن اب یہ پارک 'کے ڈی اے' عملے کے فقدان کے باعث یہ پارک خستہ حالی کا شکار ہے۔
لوگوں کا کہنا ہے کہ جب بھی کوئی مقامی یا غیر مقامی یا غیر ملکی سیاح پارک آتے ہیں، تو پارک میں پھیلی گندگی کے ڈھیر کے سبب یہاں رکنا پسند نہیں کرتے ہیں۔ جس سے نہ صرف سیاحتی مقام پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں بلکہ محکمہ سیاحت پر بھی کئی سوالات کھڑے ہو رہے ہیں۔