اردو

urdu

ETV Bharat / city

PDD Protest In Anantnag:محکمہ بجلی میں کام کر رہے عارضی ملازمین کا احتجاج - اننت ناگ اہم خبر

جموں و کشمیر کے محکمہ بجلی کے عارضی ملازمین ان دنوں جموں و کشمیر انتظامیہ کی عدم توجیہی کے سبب احتجاج کررہے ہے۔اس تناسب میں ضلع اننت ناگ کے محکمہ بجلی میں کام کر رہے عارضی ملزمین Anantnag PDD Employees نے احتجاج کیا ہے۔

محکمہ بجلی میں کام کر رہے عارضی ملازمین کا احتجاج
محکمہ بجلی میں کام کر رہے عارضی ملازمین کا احتجاج

By

Published : Nov 30, 2021, 2:57 AM IST

Updated : Nov 30, 2021, 1:30 PM IST

جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں محکمہ بجلی میں کام کر رہے عارضی ملازمین نے اپنے مطالبات کو لیکر جموں و کشمیر انتظامیہ کے خلاف زبردست احتجاج PDD Protest درج کیا ہے۔
محکمہ بجلی میں تعینات پی ڈی ایل اور ٹی ڈی ایل ملازمین نے اننت ناگ کے پی ڈی ڈی سرکل آفس کے باہر احتجاج کیا۔احتجاجی ملازمین نے اپنی نوکری کی مستقلی کی مانگ Permenent Job کر رہے تھے۔

محکمہ بجلی میں کام کر رہے عارضی ملازمین کا احتجاج

احتجاجی ملازمین نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری سطح پر ان کے مطالبات کو تسلیم کرنے کے بجائے سرد مہری کی نظر کیا جا رہا ہے،جس کی وجہ سے یہ لوگ طرح طرح کی مشکلات سے دوچار ہو گئے ہیں۔

احتجاجی ملازمین اپنے بچوں سمیت احتجاج پر بیٹھے ہوئے ہیں۔ ملازمین کے مطابق ان کے بچوں کو اسکول کے فیس فراہم نہ کرنے کی پیدائش میں اسکولوں سے نکال دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:اونتی پورہ میں محکمہ بجلی کے عارضی ملازمین کا احتجاج

احتجاجیوں کے مطابق سال 2019 میں محکمہ کی جانب سے دی پی سی عمل میں لائی گئی تاہم دو سال کا عرصہ گزر جانے کے بعد بھی ان کی نوکریاں مستقل نہیں کی گئی۔

ملازمین نے فوری طور پر ان کی ڈی پی سیز کو منظور کرنے کا مطالبہ دہرایا،تاکہ ان کی نوکریاں مستقل کہ جا سکے ۔

Last Updated : Nov 30, 2021, 1:30 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details