اردو

urdu

ETV Bharat / city

اننت ناگ: پینکک سیلٹ چیمپئن شپ کا اختتام - اننت ناگ ای ٹی وی بھارت خبر

نظامیہ ایجوکیشن گروپ (این جی او) کے چیئرمین وجاہت بن جلال نے کہا کہ اننت ناگ کے نوجوانوں کے لیے ان ڈور ایونٹس میں شرکت کے لیے یہ ایک بہترین موقع ہے۔ انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ منشیات کی لت سے خود کو دور ر کھیں اور اپنے آپ کو تندرست رکھنے اور اپنی پوشیدہ صلاحتیوں کے اظہار کے لیے کھیل سرگرمیوں میں حصہ لیں۔

پینکک سیلٹ چیمپئن شپ
پینکک سیلٹ چیمپئن شپ

By

Published : Aug 18, 2021, 9:06 AM IST

جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے اسپورٹس اسٹیڈیم میں دو روزہ پینکک سیلٹ چیمپئن شپ 2021 اختتام پذیر ہوا- اس میں مختلف زمروں کے 70 لڑکے اور لڑکیوں نے حصہ لیا۔

ینکک سیلٹ چیمپئن شپ اختتام پذیر

اس چمپئن شپ کا انعقاد ڈسٹرکٹ پینکک سیلٹ ایسوسی ایشن آف اننت ناگ نے کیا تھا- اور اسے جے اینڈ کے اسپورٹس کونسل اور نظامیہ ایجوکیشن گروپ (این جی او) نے اسپانسر کیا تھا۔

چیمپئن شپ کے دوران مختلف زمروں سے تعلق رکھنے والے لڑکے اور لڑکیوں نے دنگل، ریگو کی تربیت کے ساتھ ساتھ مقابلہ میں حصہ لیا۔

مقابلہ کے دوران 70 میں سے تقریباً 11 کھلاڑیوں نے طلائی کے تمغے جبکہ 8 کھلاڑیوں نے سونے کے تمغے حاصل کئے۔

نظامیہ ایجوکیشن گروپ (این جی او) کے چیئرمین وجاہت بن جلال نے کہا کہ اننت ناگ کے نوجوانوں کے لیے ان ڈور ایونٹس میں شرکت کے لیے یہ ایک اچھا موقع ہے۔ انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ منشیات کی لت سے دور رہیں اور خود کو تندرست رکھنے اور اپنے چھپے ہوئے ہنر کو باہر لانے کے لئے کھیل سرگرمیوں میں حصہ لیں۔

انہوں نے منتظمین کی حوصلہ افزائی کی اور تمام شرکا کو مبارکباد دی۔

دریں اثنا صدر ڈسٹرکٹ پینکک سیلٹ ایسوسی ایشن عبدالرشید آہنگر نے بتایا کہ یہاں کے نوجوانوں میں کافی ہنر موجود ہے۔ لیکن انڈور گیمز کے ڈھانچے کی کمی کی وجہ سے وہ آگے نہیں بڑھ پا رہے ہیں۔ انہوں نے وارم اپ سپورٹس گیمز کے انعقاد کے لئے بنیادی ڈھانچے اور ضروری سہولیات فراہم کرنے کا سرکار سے مطالبہ کیا-

مزید پڑھیں:

ڈوڈہ: ڈی سی نے والی بال ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا


اس کے علاوہ انہوں نے میونسپل کونسل اننت ناگ سے اپیل کی کہ وہ اسپورٹس اسٹیڈیم کے آس پاس کوڑا کرکٹ جمع کرنے سے گریز کریں۔ بدبو کی وجہ سے کھلاڑیوں کو نہ صرف کھیلنے میں دشواری ہوتی ہے بلکہ اس سے بیماریوں کے پھوٹ پڑنے کا اندیشہ بھی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details