اردو

urdu

By

Published : Nov 7, 2021, 1:48 PM IST

Updated : Nov 7, 2021, 5:13 PM IST

ETV Bharat / city

پہلگام: برف پوش وادیاں سیاحوں کی توجہ کا مرکز

سیاحتی مقام پہلگام کی برف پوش وادیاں بالآخر سیاحوں کو ایک بار پھر اپنی جانب راغب کرنے میں کامیاب ہورہی ہیں۔ ایک طویل عرصے کے بعد ان برفیلی وادیوں میں ملک کے مختلف مقامات سے آئے سیاحوں کی یہاں چہل پہل دیکھنے کو مل رہی ہے۔

پہلگام: برف پوش وادیاں سیاحوں کی توجہ کا مرکز
پہلگام سیاحوں کی توجہ کا مرکز

جموں وکشمیر کے پہلگام میں شبانہ درجۂ حرارت میں نمایاں کمی واقع ہونے کے بعد سے سردی میں اضافہ ہوگیا ہے واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے یہاں رواں سال کی پہلی برف باری ہوئی تھی جس کے بعد پہلگام سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔

پہلگام: برف پوش وادیاں سیاحوں کی توجہ کا مرکز

پہلگام میں مقامی اور غیر مقامی سیاحوں کی آمد میں اضافہ ہورہا ہے۔ سیاح یہاں کے برفیلے نظاروں سے کافی لطف اندوز ہورہے ہیں اور کشمیر کو سیاحت کے لیے ایک موزوں جگہ قرار دے رہے ہیں۔

پہلگام: برف پوش وادیاں سیاحوں کی توجہ کا مرکز

عالمی شہرت یافتہ سیاحتی مقام پہلگام کی یہ برف پوش وادیاں بالآخر سیاحوں کو ایک بار پھر اپنی جانب راغب کرنے میں کامیاب ہورہی ہیں۔ ایک طویل عرصے کے بعد ان برفیلی وادیوں میں ملک کے مختلف مقامات سے آئے سیاحوں کی یہاں چہل پہل دیکھنے کو مل رہی ہے۔

پہلگام: برف پوش وادیاں سیاحوں کی توجہ کا مرکز

ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے غیر مقامی سیاحوں کا کہنا ہے کہ 'ہمیں یہاں کا ماحول دیکھ کر خوشی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 'ہم ارکان خاندان کے ہمراہ یہاں کے موسم سے لطف اندوز ہورہے ہیں۔'

یہ بھی پڑھیں: پہلگام: معروف سیاحتی مقام پر رواں موسم کی پہلی برفباری

وہیں مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ 'کچھ سال پہلے یہاں پر جو برف باری ہوتی تھی وہ دسمبر یا جنوری ماہ میں ہوتی تھی۔ لیکن پچھلے کئی سالوں سے یہاں کے موسم میں تبدیلی آچکی ہے۔ جس کی وجہ سے یہاں اب اکتوبر سے ہی برف باری شروع ہوجاتی ہے۔

Last Updated : Nov 7, 2021, 5:13 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details