اردو

urdu

ETV Bharat / city

مخصوص افراد کے لیے مشعل راہ پدم شری جاوید احمد ٹاک - جسمانی طور پر کمزور بچوں کے لئے جامع تعلیم کا ایک ادارہ

ملک کے چوتھے اعلیٰ ترین اعزاز پدم شری ایوارڈ حاصل کرنے والوں میں جموں و کشمیر کے جاوید احمد ٹاک بھی شامل ہیں۔ جاوید ٹاک نے مخصوص افراد کی فلاح و بہبود کو اپنا مشن بنایا اور اپنی معذوری کو اپنے اس مشن پر حاوی نہیں ہونے دیا۔ انہوں نے بجبہاڑہ، اننت ناگ میں جسمانی طور پر مخصوص بچوں کے لئے جامع تعلیم کا ایک ادارہ قائم کیا جو کہ 'زیبا آپا' کے نام سے مشہور ہے۔

معذوروں کے لیے مشعل راہ پدم شری جاوید احمد ڈار
معذوروں کے لیے مشعل راہ پدم شری جاوید احمد ڈار

By

Published : Nov 14, 2021, 6:49 PM IST

Updated : Nov 14, 2021, 10:30 PM IST

جاوید احمد ٹاک پیدائشی طور پر معذور نہیں تھے بلکہ سنہ 1997 میں کچھ نامعلوم مسلح افراد نے ان کے چچا جو ایک سیاسی رہنما تھے ان پر گولیاں چلائی تھیں۔ مسلح افراد کے حملے میں جاوید کے چچا کی جان تو بچ گئی لیکن اس دوران جاوید ٹاک کے کمر میں گولی لگی، گولی لگنے کی وجہ سے جاوید ٹاک معذور ہوگئے۔

معذوروں کے لیے مشعل راہ پدم شری جاوید احمد ڈار

اپنی معذوری کے باوجود بھی جاوید نے کبھی ہمت نہیں ہاری، معذوری کو قریب سے دیکھ کر انہیں ایسے افراد کی فلاح و بہبود کی فکر لگی جو جسمانی طور پر مخصوص ہونے کی وجہ مایوس اور اداس ہوجاتے ہیں۔

جاوید ٹاک نے مخصوص افراد کی فلاح و بہبود کو اپنا مشن بنایا اور اپنی معذوری کو اپنے اس مشن پر حاوی نہیں ہونے دیا۔ انہوں نے بجبہاڑہ، اننت ناگ میں جسمانی طور پر کمزور بچوں کے لئے جامع تعلیم کا ایک ادارہ قائم کیا جو کہ 'زیبا آپا' کے نام سے مشہور ہے۔

جاوید ٹاک کی ان خدمات کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت نے انہیں پدم شری ایوارڈ سے نوازا ہے۔ جاوید ڈار کے اس ادارے میں سینکڑوں طلبہ تعلیم حاصل کرر ہے ہیں، ساتھ ہی تقریبا دس ہزار معذور بچے بھی یہاں تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔

ای ٹی وی بھارت سے جاوید احمد ٹاک نے بتایا کہ 8 نومبر کو دہلی میں پدم شری ایوارڈ سے انہیں سرفراز کیا گیا۔ جاوید خود بھی جسمانی طور مخصوص ہیں۔

جاوید احمد ٹاک نے کشمیر یونیورسٹی سے سوشل ورک میں پوسٹ گریجویٹ کی ڈگری حاصل کی ہے۔ جاوید ٹاک اپنی اس کامیابی کے لیے ہر اس فرد کے شکر گزار ہیں جنہوں نے اس سفر میں ان کی رہنمائی کی اور ان کا ساتھ دیا۔

جاوید ٹاک کے مطابق جسمانی طور پر معذور افراد کے حقوق کے لیے وہ اپنی لڑائی جاری رکھیں گے اور ابھی بھی اس حوالے سے مخصوص لوگوں کے لیے بہت کچھ کرنا مطلوب ہے۔

جاوید کے اعزاز میں کھنہ بل اننت ناگ میں ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں جسمانی طور مخصوص بچوں نے جاوید کا والہانہ استقبال کیا۔

جاوید احمد ٹاک نے بتایا کہ' وہ وزیراعظم اور صدر جمہوریہ کے وہ ممنون و مشکور ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی ضلع انتظامیہ اور مرکزی حکومت جسمانی طور پر مخصوص افراد کی حوصلہ افزائی کرتی رہے گی۔

مزید پڑھیں:پدم شری دُلاری دیوی سے ای ٹی وی بھارت کی خصوصی بات چیت

واضح رہے کہ جاوید ٹاک نے پدم شری حاصل کر کے ان افراد کے لیے ایک مثال قائم کی جو اپنی معذوری کو اپنی کمزوری سمجھ کر اس قیمتی زندگی سے مایوس ہوجاتے ہیں۔ یقینا جاویڈ ٹاک کے بلند حوصلے مخصوص افراد کے لیے مشعل راہ ثابت ہوں گے۔

Last Updated : Nov 14, 2021, 10:30 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details