اننت ناگ کے اچھہ بل علاقے میں دلدوز سڑک حادثہ میں اچھہ بل کے ایک شخص کی موت ہوگئی۔جبکہ دیگر دو افراد زخمی ہو ئے ہیں۔ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک شخص کی گاڑی اچھہ بل میں پلٹ کر نزدیکی کھائی میں جا گری۔ جس سے ایک شخص کی موقع پر موت ہوگئی اور دیگر دو افراد زخمی ہو ئے ہیں۔
اگرچہ تینوں زخمی افراد کو گورنمنٹ میڈیکل کالج پہنچا گیا۔تاہم ڈاکٹر نے ایک کو مردہ قرار دیا اور دو زخمی افراد کو نازک حالت میں اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔